لیہ(صبح پا کستان) پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کا صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ تک احتجاجی ریلی،احتجاجی ریلی سے صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری،ضلعی صدر احسان اللہ سیال،محمد حنیف محسن،ملک غلام مصطفیٰ خان،ملک محمد اشفاق،مس کنول شہزادی،اعجاز احمد،شفیق گجر اور محمد صفدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پیرامیڈیکس لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان سے ان کی رہائی اور پیرامیڈیکس پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں حکومت پنجاب کو متنبہ کیا کہ سکیل 1تا 4،سکیل 5تا 17کے ہیلتھ سپورٹ سٹاف کی مسنگ کیٹیگری کا فوری سروس سٹرکچر کو فوری جاری کیا جائے، ،پیرامیڈیکس محکمہ صحت کا دست وبازو ہیں اگر محکمہ صحت اپنے دست و بازو سے بھر پور طریقے سے کام لینا چاہتے ہیں تو پھر پیرامیڈیکس کا24نومبر2011کو منظور ہونے والا سروس سٹرکچر مکمل نافذ العمل کیا جائے انھوں نے کہا کہ گریڈ1تا 17لے پیرامیڈیکس اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف کو رسک الاؤنس دیا جائے،100فی صد تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،BOM،ایڈباک،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ،پی ا?رایس پی ورک چارج،پیرامیڈیکس،انٹی ڈینگی سٹاف اور ہیلتھ سٹاف کو حکومت کی مجوزہ ریگولائزیشن پالیسی کے تحت ریگولر کیا جائے۔الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ اتائیت کا خاتمہ ہو سکے اور پنجاب ہیلتھ کمیشن الائیڈ ہیلتھ کونسل بننے تک الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو ناجائز تنگ نہ کرے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری بند کی جائے۔انہوں نے کہا کہ 4ماہ ہوچکے محکمہ صحت ضلع لیہ نے گریڈ 1تا گریڈ 5کے ملازمین بھرتی کئے لیکن ان کو تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں کی گئی ان ملازمین کی تنخواہیں فوری جاری کی جائیں تاکہ یہ غریب ملازمین اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں مقررین نے کہا کہ صوبائی قیادت کے حکم پر پر امن احتجاج اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں مریضوں کی تکالیف کا مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی شیڈول دیا جا رہا ہے اگر حکومت پنجاب نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر کام چھوڑ ہڑتال کی کال بھی دی جا سکتی ہے چیئرمین نرسنگ سٹاف ایسو سی ایشن ضلع لیہ مس عابدہ علوی نے پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے احتجاج پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پیرامیڈیکس کے مطالبات فوری منظورکرکے نافذ العمل کرے،اس موقع پر ضلع بھر سے پیرامیڈیکس کی بھاری تعداد نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔