لیہ(صبح پا کستان)پاناما لیکس کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آنے پر کارکنان کا یوم تشکر ، تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے پاناما کیس پر جے آئی ٹی قائم کرنے کے فیصلے پر مسلم لیگ ن ضلع لیہ کے کارکنان نے یوم تشکر منایا، اس حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات مہر اعجاز اچلانہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے جس نے الزامات کو رد کر تے ہوئے میاں نواز شریف کی بے گناہی ثابت کر دی۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کہاکہ پاناما کیس کا فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے جس میں میاں نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو ئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاناما کیس پر مٹھائیاں بانٹے والے آج کالی پٹیاں باند ھ کر احتجاج کر رہے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے کہاکہ پاناما کیس نے الزامات کو رد کر دیا آج پوری دنیا میاں نواز شریف کی سچا ئی مان چکی ہے۔یوم تشکر سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل نے کہاکہ پاناما کیس کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں آنے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ تقریب سے مہر طفیل لوہانچ، احمد حسن کلاسرہ، سبطین خان گشکوری، ملک نصیر بھٹہ، سیٹھ اسلم خان، محمد اظہر خان ہانس نے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہا اور تاریخی قرار دے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا کہ ملک کی ترقی کے لئے کام کرنے والے اور ملکی ترقی کے خلاف کام کرنے والے کسی بھی فورم پر سچے ثابت نہیں ہو سکے۔ تقریب سے مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کا۔