لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں تعمیر و ترقی کی سکیموں کو موثر طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت کلیدی اہمیت کی حامل ہے اس لیے متعلقہ ادارئے این جی اوز کا ڈیٹا مرتب کرکے کلسٹر سسٹم کے تحت فلاحی کام سر انجام دیں یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے این جی اوز و سوشل ویلفئیر کے نمائندہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا غیر سرکاری تنظیمیں فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے اجراء وافادیت کے لیے اہمیت کی حامل ہیں ۔اس لیے انہیں مزید موثر بنانے کے لیے کلسٹر سسٹم کے تحت صحت تعلیم و سماجی بھلائی کے منصوبوں کے لیے معاونت و مشاورت کو فروغ دیا جائے اور نیشنل ایکشن پلان کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے موثر ڈیٹا ،سیکورٹی ،فنڈنگ اور ملازمین کی سکروٹنی کے لیے اقدامات عمل میں لائیں جائیں اور ملازمین کی سیکورٹی کلیرنس کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں ذوالفقار چیمہ ،ملک قمرالزمان ،سلیم دانش ،ریاض سیال نے ماڈل ویلجز ودھے والی ،پیر بخش اور بستی چھینہ میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر چلانے کی یقینی دھانی کرائی ۔اسی طرح اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ،یاسرہاشمی،شیخ عبدالرحیم،سیف الحسینی ،مظہر اقبال ،اقرار علوی،محمد رزاق ،سید طاہر حسین بخاری ،سلطان علی ،فیاض ،حمید ہ بیگم،راحیلہ افضل نے اپنے اپنے اداروں کے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی سی نے صحت، تعلیم ،پبلک ہیلتھ ونشیبی علاقوں میں گھرو ں کی تعمیرایسے منصوبوں کے اجراء کو سہرایا اور اسی طرح فلاحی کاموں کے اجراء کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جرنل محبوب احمد نے اجلاس کی غرض و غایت ملازمین کی سکروٹنی کلیرنس ،فنڈ ڈیٹاو پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔