جشن آزادی پر وگرامز کے سلسلہ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام حسن قرات کے مقا بلے
ضلع لیہ میں انسداد ملا وٹ مہم ، چوک اعظم و فتح پور میں اچانک کا روائی
ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ نے مختلف اشیا ء خو ردو نو ش کے نئے نرخ مقرر کر دئیے
پیف سکا لر شپ کے خواہشمند طلباء متوجہ ہوں
ڈسٹرکٹ امن کمیٹی لیہ کا اجلاس
لیہ (صبح پا کستان) ضلع لیہ میں جشن آزادی پر وگرامز کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام حسن قرات ، نعت خوانی ، تقاریر ، پینٹنگ ، مباحثوں کے پر وگرامز جا ر ی ہیں جس کے دوران گو رنمنٹ ایم سی مڈل سکو ل نمبر2میں مر کز منڈی ٹا ؤن و تحصیل کی سطح پر ڈرائنگ ،حسن قرات ، نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہو ئے جن کی صدارت اے ای او مر کز منڈی ٹا ؤن عابد حسین ملک ، سینئر ہیڈ ماسٹر سیدغلام مصطفی شاہ اور محمد یا مین راول بلو چ نے کی جبکہ ججز کے فرائض محمد رمضان ، محمد جمیل ، حافظ محمد اسلم ، شفیق اللہ نور نے سرانجا م دئیے ۔ ڈرائینگ مقابلو ں میں محمد وقاص ایم سی مڈل سکو ل نمبر2نے فسٹ پو زیشن ، حماد رفیق ایم سی مڈل سکو ل نمبر1نے سیکنڈ پو زیشن جبکہ محمد دانش ایم سی پر ائمری سکو ل نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ۔ اسی طرح حسن قرات میں ایم سی مڈل سکو ل نمبر2کے حافظ غلام غازی علم الدین نے فسٹ ، ایم سی مڈل سکو ل نمبر1کے محمد دانش نے سیکنڈ جبکہ ایم سی پرائمری سکو ل نمبر3کے پیار علی نے تھر ڈ پو زیشن حاصل کی ۔ نعت خوانی میں ایم سی مڈل سکو ل نمبر2کے طا لب علم محمد احسان نے فسٹ ، ایم سی مڈل سکو ل نمبر1کے حما د رفیق نے سیکنڈ جبکہ ایم سی پر ائمری نمبر3کے محمد فریا د احمد نے تھرڈ پو زیشن حاصل کی ۔
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں انسداد ملا وٹ مہم کے دوران شہر یو ں کو معیاری اشیا ء خو ر دو نوش کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام ممکنہ اقداما ت عمل میں لا ئے جا رہے ہیں ۔ جس کے دوران غیر معیاری و مضر صحت پا نی فراہم کر نے والی تین کمپنیوں کو سیل جبکہ ایک کر یا نہ سٹور ما لک کے خلا ف مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔یہ با ت ڈسٹرکٹ آفیسر صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ و ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر محمدحنیف محسن نے چوک اعظم و فتح پور میں اچانک کا روائی کے موقع پر کہی ۔ تفصیل کے مطا بق چوک اعظم میں العدنا ن ٹینکی واٹر سپلا ئی ، تھو ری واٹر سپلا ئی ، کینا ل واٹر سپلا ئی کا پا نی غیر معیاری و مضر صحت پا ئے جا نے پر ان کے بور و ٹینکیاں سیل کر دی گئیں اور 30کین واٹر اور متعلقہ پا ئپ کو ضا ئع کر دیا گیا جبکہ ما لکا ن محمد حنیف و الطا ف حسین کے خلاف کا روائی کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح فتح پور میں من پسند ڈیری سے دیسی گھی و کریم کے سیمپل حاصل کیے گئے اور آصف کر یا نہ سٹور پر عاطف گھی کا سیمپل اور سرخ مر چ و ہلدی کا سیمپل فیل آنے پر ما لک محمد آصف کے خلاف تھا نہ فتح پور میں مقدمہ درج کرا کے گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ۔اور گور مے ایجنسی فتح پور پر فریش اینڈ کو ل جو س کے پیکٹس غیر معیاری و مضر صحت پا ئے جا نے پر 40سے زائد پیکٹس ضا ئع کر نے کے علا وہ ڈیلر عبد المجید کے خلاف کا روائی عمل میں لا ئی گئی ۔ اس موقع پر ڈی او ایچ نے بتا یا کہ پا نی کی سپلا ئی کے مزید چار نمو نے حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں ۔
ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ نے مختلف اشیا ء خو ردو نو ش کے نئے نرخ مقرر کر دئیے
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں مختلف اشیا ئے ضروریہ کی رسدو طلب کی مساوی تقسیم و منا سب نرخوں پر دستیا بی کو یقینی بنا نے کے لئے ڈی سی او سید واجد علی شاہ کی ہد ایت پر ڈی او انڈسٹری محمد عبد اللہ نے مختلف اشیا ء خو ردو نو ش کے نئے نرخ مقرر کر دئیے ہیں ۔ تفصیل کے مطا بق مقررہ کر دہ نر خو ں کے مطا بق آٹا 20کلو گرام وزنی تھیلا ریگو لر 670روپے ،چاول سپر با سمتی نیا 75روپے فی کلو گرام ، پرانا 85روپے فی کلو گرام ، ایری 6چالیس روپے فی کلو گرام ، ٹو ٹا 48روپے فی کلو گرام اسی طرح دال چنا با ریک 145روپے ، مو ٹی 148روپے فی کلو گرام ، دال مسور مو ٹی غیر ملکی 125روپے فی کلو گرام ، با ریک لو کل 135روپے فی کلو گرام اور ثابت 115روپے فی کلو گرام ،دال ماش غیر ملکی دھلی ہو ئی 230روپے فی کلو گرام ، بغیر دھلی 200روپے فی کلو گرام اور غیر ملکی دھلی ہو ئی چائنا 150روپے فی کلو گرام ، دال مو نگ دھلی ہو ئی 120روپے فی کلو گرام ، بغیر دھلی ہو ئی 85روپے فی کلو گرام ،چنا سیا ہ مو ٹا لو کل 106روپے فی کلو گرام ، با ریک لو کل 85روپے فی کلو گرام ، چنا سفید مو ٹا لو کل 9ایم ایم 160روپے فی کلو گرام ، با ریک لو کل 135روپے فی کلو گرام ،سرخ مر چ کندری پسی ہو ئی 230روپے فی کلوگرام ، اور اچھی کو الٹی پسی ہو ئی 200روپے ، بیسن 147روپے فی کلو گرام ، چینی ایکس مل ریٹ جبکہ دودھ کھلا 65روپے فی لیٹر ، چھوٹا گو شت 500روپے فی کلو گرام ، بڑا گوشت 265روپے فی کلو گرام ،روٹی 100گرام وزنی 5روپے اور دہی 70روپے فی کلو گرام کے نر خ مقرر کیے گئے ہیں ۔ ڈی او انڈسٹری نے مزید بتا یا کہ دوکا نداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نرخ نا مے نما یاں جگہوں پر آویزاں کر یں اور شہری زائد نر خ وصول کر نے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لیہ فون نمبر0606-920107، اے سی لیہ 0606-920118، اے سی کر وڑ 0606-810547، اے سی چوبا رہ 0606-440118اور ڈی او انڈسٹری 0606-920114پر اطلا ع دے سکتے ہیں ۔
پیف سکا لر شپ کے خواہشمند طلباء متوجہ ہوں
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں پیف سکا لر شپ کے با رے میں آگا ہی مہم کے لئے کمشنر ڈیرہ غازی خان نے ضلع لیہ کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز خا دم حسین کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور پیف سکا لر شپ کے سلسلہ میں طلبا ء و طا لبا ت فون نمبرز0606-920213,14اور 0331-6864080پر رابطہ کے ذریعے رہنما ئی حاصل کر سکتے ہیں ۔
ڈسٹرکٹ امن کمیٹی لیہ کا اجلاس
لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ میں امن و اما ن کے قیا م اتحاد بین المسلمین کے فروغ و مذہبی ہم آہنگی کے لئے اراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا کردار کلیدی اہمیت کا حا مل ہے جس کے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ یہ با ت ڈی سی او سید واجد علی شاہ و ڈی پی او محمد علی ضیا ء نے پو لیس لا ئن لیہ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین سے اجلاس کے دوران کہی ۔ اجلاس میں اراکین امن کمیٹی نے ضلع بھر میں امن و اما ن کے قیا م ، پو لیس کے موثر گشت و پڑتا ل ، انتظا می افسران کے اراکین امن کمیٹی کے ساتھ مو ثر و بھر پور رابطے و تعاون کے با رے میں اظہار خیا ل کیا ۔ ڈی سی او و ڈی پی او نے ضلع میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین کی خدما ت کو