لیہ( صبح پا کستان)عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سر انجام دیں، مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے، دفتری عملہ فورس کے مورال کو بلند کرنے میں کردار ادا کرے، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات، نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او نے عہدہ کا چارج سنبھال لیا،دفتر آمد پر پولیس کے دستہ کی سلامی،برانچز کا معائنہ
تفصیلات کے مطابق لیہ میں تعینات ہونیوالے ڈی پی او ناصر بختیار راجپوت نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا دفتر پولیس میں آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی ڈی پی او نے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز سے منعقدہ میٹنگ میں ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ بہتر رویے، میرٹ کی بالادستی کسی دباؤ سے مبرا ہو کر اپنی خدمات تھانہ پر آنیوالے سائلین کی حق رسی کیطرف مبذول رکھیں انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جائیں اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دیں انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے کسی بیگناہ کو چالان عدالت نہ کیا جائے ہر کاروائی میں میرٹ اور انصاف کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کسی مظلوم کیساتھ ناانصافی کرنیوالے افسر سے کوئ رعایت نہیں برتی جائے گی ڈی پی او نے کہا کہ لیہ پولیس کو حاصل کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے جذبہ سے سرشار ہو کر محنت اور دلجمعی سے فرائض سرانجام دیں ڈی پی او نے دفتری عملہ سے منعقدہ میٹنگ میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فورس کے مورال کو بلند کرنے میں کردار ادا کریں اور دفتر میں آنیوالے ہر شہری اور خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے جبکہ قبل ازیں ڈی پی او کو دفتر آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ڈی پی او نے دفتر کی مختلف برانچز اور انکی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا