لیہ(صبح پا کستان)لیہ کے گنجان آباد محلہ عید گاہ میں زیر زمین پانی میں آرسینک اور انسانی جسم کے لئے خطرناک اجزا کی شمولیت پر عوامی ترقیاتی ادارہ، سدا بہار ریڈیو و کی جانب سے لگایا جانے سے خطیر رقم کے خرچ سے آراو واٹر پیوری فکیشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا ، افتتاح چیئر مین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر طفیل لوہانچ، سدابہار ریڈو ٹورنٹو راجہ محمد اشرف نے کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے راجہ محمد اشرف نے کہا کہ اللہ تعالی ان سے نیک کام لیتا ہے جن سے وہ راضی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کرنا سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عوامی ترقیاتی ادارہ مہر طفیل لوہانچ نے کہا کہ محلہ عید گاہ، محلہ شاجہان سمیت متعدد محلوں کے مکینوں کو صاف پانی کی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ پیوری فکیشن پلانٹ سولر پر نصب کیا گیا ہے جس سے 24گھنٹے صاف پانی مکینوں کو ملے گا۔ مہر محمد طفیل لوہانچ نے کہا کہ صاف پانی جہاں نعمت ہے وہیں پیوری فکیشن پلانٹ کی دیکھ بھال کرنا مکینوں کی ذمہ داری ہے۔ تقریب سے صدر الخدمت فاؤنڈیشن لیہ رضوان خان، وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی لیہ گلزار شاہ ، چیئر مین یونین کونسل جمن شاہ مہر احمد حسن کلاسرہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں میونسپل کمیٹی کے کونسلر مہر عباس کلاسرہ، عبدالعزیز سمیت وائس چیئرمین مہر عبدالغفورگدارہ، محمد حسین چھینہ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔