کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) پنجاب فود اتھارٹی کے اہلکاروں نے کوٹ سلطان میں کاروائی کرتے ہوئے کامران پان اینڈ سوئٹس شاپ اور نجف ٹکی ٹافی سٹور چھاپہ مارا اور وہاں موجود زائدالمیعاد اشیاء کو وہیں آگ لگا کر تلف کر دیا جبکہ رفیق چھولے اور پکوڑا ہاؤ س پر غیر معیاری آئل او گھی کو بھی تلف کر دیا گیا اس موقع پر فوڈ سیفٹی آفیسر خرم وسیم کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔