لیہ(صبح پا کستان)سستے رمضان بازارو ں میں بڑھتا ہو اصارفین کا رش بازاروں کے ذریعے رمضان پیکج سے مستفید ہونے کا عملی مظاہر ہ ہے اور بھر پور سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران اس جذبے سے خدمات سرانجام دیتے رہیں۔یہ بات ممبر انکوائری ایس اینڈ جی اے ڈی شاہد عبد اللہ نے سستے رمضان بازاروں لیہ اور کروڑ لعل عیسن کے اچانک معائنہ کرنے کے موقع پر کہی۔اسسٹنٹ کمشنر عابد کلیار، اے سی کروڑ تنویر یزداں ،تحصیل دار محال عامر حیات شیخ،سی او ممتازحسین کلاچی،ٹی اے ڈی اے محمد طاہر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نصر ت عباس ،انسپکٹر نوید اولکھ ،ملک امتیازموجود تھے۔ممبرانکوائری نے تما م سٹالوں پر اشیاء کے معیار کا معائنہ کیااور اسی جذنے و لگن سے خدمات سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر ڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ نے بتایا کہ ضلع کے 6سستے رمضان بازاروں میں اب تک 152041کلوگرام چینی کے پیکٹس سبسڈائز نرخو ں پر فروخت کرنے کے علاوہ سستے رمضان بازاروں اور تمام مارکیٹوں میں سبسڈائز نرخو ں پر آٹے کی فراہمی کا عمل جاری ہے