لیہ (صبح پا کستان) محقق تھل و تاریخ دان مہر نور محمد تھند کی دوسری برسی کل منائی گئی ۔۔ وہ مشہور کتابوں تاریخ لیہ، تاریخ بھکر و مسلم لیگ کے سو سال کے مصنف تھے۔۔ محقق تھل و تاریخ دان مہر نور محمد تھند کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے ۔۔ وہ مشہور کتابوں تاریخ لیہ، تاریخ بھکر و مسلم لیگ کے سو سال کے مصنف تھےاس کے علاوہ انہوں نے 8 کتابیں لکھیں ۔۔اولیائے لیہ، اولیائے کروڑ ، مسلم لیگ کے سو سال اولیائے بھکر ، تاریخ بھکر اور ماں جیسی کتابوں کے مصنف تھے ۔۔ انہیں محقق تھل اور تاریخ دان تھل کے القابات دئیے گئے ۔۔انکی دوسری برسی کل منائی گئی .. برسی کے موقع پر انکی روح ا یصال ثواب کے لئیے انکی لحد مبارک پر قرآن خوانی کا انتظام کیا گیا ۔ اور انکے گھر نزد لب نیلم پر دعا مانگی گئی دعائیہ میں انکے گھر والوں بیٹے بیٹیوں ،بھائیوں ، رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ مہر نور محمد تھند 12 مارچ 2015 کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے ۔تھل کی تاریخ کی کھوج و تلاش کی جستجو مہر نور محمد تھند کو آج زندہ رکھے ہوئے ہے ۔ کہتے ہیں ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔۔۔۔ہماری دعا ہے اللہ تعالی انکو جنت میں اعلی مقام عطا کرے ۔