لیہ (صبح پا کستان)چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کو میعاری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایم سی لیہ کے تمام ونگز سرگرم عمل ہیں اور محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اس بات کا عملی ثبوت ہے ،یہ بات انہوں نے کنوینئیر وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہی ۔اجلاس میں مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی ،محرم الحرام کے دوران کیے گئے اخراجات ،سنٹرل پارک کے منصوبہ کی خامیاں اور ملازمین کی تعیناتی ،بائی لا ز کی تیاری ،بروقت تکمیل نہ کرنے والے ٹھکیداران پر جرمانہ عائد کیے جانے ایسے امور زیربحث لائے گئے ۔اجلا س میں ممبران عابدانوار علوی،خالد اقبال شیخ ،عبدالعزیز ،تسلیم احمد خان ایڈووکیٹ ،ملک مظفر دھول ،رخسانہ عزیز،اظہر حسین ہانس نے محرم الحرام کے دوران بہتر سروسز کی فراہمی ،مختلف امور میں کونسلرز کو اعتماد میں لینے،ترقیاتی منصوبوں کے لیے پیشگی اجازت کے حصول ،مستحق خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے ،ممبران ایم سی کے لیے کارڈز کی فراہمی اور میونسپل افسران کو ان کی جانب سے دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کرنے ایسے امور کے بارے میں تجاویز دیں اور بحث کی ۔وائس چیئرمین سید گلزارحسین بخاری نے کہا کہ ہاوس کے تمام ممبران کی عزت کو ملحوظ خاطر رکھنا میونسپل افسرا ن کی ذمہ دار ی ہے جس کے لیے کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ۔ اجلا س میں میونسپل افسران سی او اللہ نواز خان گشکوری ،ملک غلام رسول ،اعجازاحمد ملغانی نے مختلف ٹیکنیکل امور کے بار ے میں وضاحتیں پیش کیں۔قبل ازیں کنوینیئرنیلام کمیٹی مظفر اقبال دھول ،عابد انوار علوی محمد علی ضیا ء ،ظفراقبال شیخ ،عظیم اللہ حق ہانس کی زیر نگرانی مختلف ٹھیکہ جات کی نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین حافظ جمیل احمد ،کونسلر غلام عباس کلاسرہ موجو د تھے۔