لیہ(صبح پا کستان)جی ٹی ایس اڈا کے پلاٹ کی ملکیت کے از سر نو تعین تک اوربلا منظوری نقشہ تعمیرات کرنے کے خلاف بلدیہ لیہ کا پولیس نفری کے ہمراہ جی ٹی ایس پلازہ کنسٹرکشن کے خلاف آپریشن عمارتی مٹیریل تحویل میں لیکر کام بند کرادیا ملکیت تعین بارے انکوائری و اجلاس کل ہوگا،تفسیل کے مطابق میونسپل انتظامیہ جن میں میونسپل آفیسر پلاننگ اعجاز احمد خان،اسسٹنٹ میونسپل آفیسر ریگولیشن حاجی عبدالمجید ،سب انسپکٹر سٹی پولیس ارسلان احمد نے عملہ میونسپل کمیٹی و سٹی پولیس نے تقریباًنصف صدی تک جی ٹی ایس اڈا کی ملکیت رہنے والے قیمتی ترین پلاٹ پر جاری تعمیرات کو رکواتے ہوئے عمارتی میٹریل بلدیہ ٹریکٹر ٹرالی میں لوڈ کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا سرکاری افسران پر مشتمل ٹیم نے موقع پر موجود عملہ تعمیرات اور منشی پلازہ عبدالجبار سے تحریری یقین دہانی حاصل کی کہ پلاٹ کی ملکیت طے ہونے اور بلڈنگ کے نقشہ کی منظوری تک آئندہ تعمیرات نی کی جائیں گی اس موقع پر میونسپل آفیسر پلاننگ میونسپل کمیٹی اعجاز احمد خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جی ٹی ایس آڈا لیہ کا پلاٹ ہے اگر پلازہ تعمیر کرنے ولاون کے پاس ملکیت کا کوئی ثبوت ہے تو ان سے پہلے بھی ڈیمانڈ کیا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہ کیا جا سکا ہے یہی وجہ ہے کہ میونسپل کمیتی لیہ نے بلا اجازت تعمیرات کرنے سے روکا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ تعمیرات روکے جانے کے بعد بھی جاری رہنے والی کنسٹرکشن کو رکوانے کیلئے آپریشن کرنا پڑا انہوں نے مزید کہا کہ رانا لیاقت علی وغیرہ نے اپنے ثبوت ملکیت پیش کرنے کیلئے ایک ہفتہ مانگا اور پھر بھی ریکارڈ سامنے نہ لا سکے ہیں جس پر کاروائی کی گئی ہے لہذا ایشو فائنل ہونے تک کام بند رہے گا منشی عبدالجبار نے کہ وہ رانا لیاقت علی کا ملازم ہے اور ملتان سے کام کرنے کیلئے آیا ہے ،
چیئرمین میونسپل کمیٹی لیہ حافظ جمیل احمد خان نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی ایس آڈا کی اراضی کے نقشہ کی منظوری کے کاغذات برائے منظوری پیش ہوئے جس پر اراضی کی ملکیت کے ثبوت نہ ہونے پر نقشہ واپس کردیا انہوں نے کہا کہ بلامنظوری تعمیرات نہ روکنے پر تھانہ سٹی لیہ کو بھی کاروائی کیلئے درخواست کی مزید کہا کہ پلاٹ کی ملکیت طے کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ محبوب احمد کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے جس میں دیگر افسران بھی شامل ہین اور میٹی اپنا کام کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکارڈ میں اراضی جی ٹی ایس اڈا کی ملکیت ہے اس کنسٹرکشن کے پیچھے ہو سکتا ہے کہ بااثر چہرے بھی ہوں تاہم جو بھی ہو کسی کو غیر قانونی حرکت کی اجازت نہ ہے اس موقع پر میونسپل آفیسر پلاننگ لیہ اعجاز احمد خان ،اسسٹنٹ میونسپل آفیسر ریگولیشن حاجی عبدالمجید بھی موجود تھے ۔