لیہ(نمائندہ جنگ)میونسپل کمیٹی لیہ کے زیر انتظام چلنے والے پارکس و ڈسپوزل پمپس پر تعینات میونسپل کمیٹی عملہ کی ملی بھگت سے بجلی چوری کا سلسلہ جاری،میونسپل کمیٹی لیہ کو لاکھوں روپے کے اضافی بل بجلی ،روزانہ کی بنیاد پر ملازمین ہزاروں کمانے لگے،میونسپل کمیٹی لیہ کے زیر انتظام7 پارکس جن میں فیملی پارک،فضل جکھڑ پارک،میونسپل پارک ،جناح پارک، منظور جوتہ پارک،بختاور بھٹو پارک،ہاؤسنگ کالونی پارک اور8ڈسپوزل پمپس جن میں ہاؤسنگ کالونی ڈسپوزل پمپس،پل انگڑا ڈسپوزل پمپ،شاہنواز ڈسپوزل پمپ،بدھ منڈی ڈسپوزل پمپ،ضلع کونسل ڈسپوزل پمپ،بیٹ انگڑا عید گاہ ڈسپوزل پمپ،عید گاہ شمالی ڈسپوزل پمپ،جناح پارک ڈسپوزل پمپ پر میونسپل کمیٹی کی طرف سے لگے تھری فیز میٹرز سے گردونواح کے مکانوں و دکانوں اور پارکس میں لگی غیر قانونی دکانوں کو پارکس و ڈسپوزل پر تعینات عملہ و میونسپل کمیٹی لیہ کے دیگر بااثر ملازمین و شخصیات کی ملی بھگت سے بجلی کے کنکشن دیئے ہوئے ہیں،میونسپل کمیٹی کے ڈسپوزل و پارکس سے جانے والی غیر قانونی بجلی سے گھروں و دکانوں پر ایئرکنڈیشنڈ اور فریج ،ڈیپ فریزر چلائے جا رہے ہیں جن کا بل میونسپل کمیٹی لیہ لاکھوں روپے ادا کر رہی ہے،ماہ فروری 2017ء کے دوران وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے مین ڈسپوزل پمپ کا اچانک معائنہ کیا جہاں سے وائس چیئرمین نے اردگرد کے گھروں و دکانوں کو میونسپل کمیٹی کی بجلی کے کنکشن کو ٹریس آؤٹ کیا اور ان کنکشن کی سپلائی منقطع کروا کر محکمانہ کاروائی کا لیٹر جاری کیا جس پر میونسپل کمیٹی افسران و چیئرمین میونسپل کمیٹی آفس سے تاحال کوئی کاروائی کا آغاز نہ ہو سکا اس بارے وائس چیئرمین سید گلزار حسین شاہ بخاری نے کہا کہ میونسپل کمیٹی لیہ سے کرپشن کا خاتمہ کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مین ڈسپوزل کے معائنہ کے دوران بجلی چوری پکڑی جس بارے چیئرمین و میونسپل کمیٹی افسران کو نشاندہی کرکے محکمانہ انکوائری بارے کہا گیا تھا جس پر قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی جا سکی اورمتعلقہ افیسران و زمہ داران و چیئرمین میونسپل کمیٹی ملوث اہلکاران کی پشت پناہی کرکے ان کو تحفظ فراہم کیا جانے لگا