لیہ (صبح پا کستان)معذور افراد معاشرے و حکومت کی اجتماعی توجہ کے مستحق ہیں انہیں روزگار کی فراہمی کے ذریعے ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے پنجاب حکومت کوشاں ہیں اور ضلع لیہ کے 39سپیشل مردو خواتین افراد میں سرکاری ملازمت کے تقرر نامے دینا اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے ۔یہ بات اے ڈی سی جنرل محبوب احمد نے معذورں کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی سہرانی،ملک سرفراز احمد،توکل حسین،مہر عبدالمجید،اے ڈی تعلیم ریاض حسین،عبدالرحیم،امان اللہ خان،پرنسپل محمد اسلم سہو،پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری،سپیشل ایجوکیشن اداروں کے اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سکولوں کے بچوں نے ٹیبلو،ملی نغمے اور مختلف ایٹمز پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے اے ڈی سی جی نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں دور رس نتائج کے حامل ترقیاتی اقدامات خواندگی کے فروغ کے لیے مثبت و تعمیر ی ثابت ہورہے ہیں۔ ڈی او تعلیم ذو الفقار علی سہرانی نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن و لٹریسی کے ادارے محکمہ تعلیم کے تحت کام کررہے ہیں جن کی بہتری کے لیے کروڑ لعل عیسن میں سپیشل ایجوکیشن سکول کی بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے کوٹ سلطان میں سنٹر کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور لیہ سپیشل ایجوکیشن سکول کو اپ گریڈ کرکے ہائی کلاسز کا اجراء کیا جارہا ہے اسی طرح ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو یونیفارم و بکس کی فری فراہمی اور آمدورفت کے لیے تین نئی بسیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ بلائنڈ بچوں کو ہنر دینے کے لیے ورکشاب بنائی جارہی ہے جو پنجاب میں پہلاادارہ ثابت ہوگا جہاں بلائنڈ بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔اے ڈی تعلیم مہر عبدالمجید نے کہا کہ معذور افراد کو پنجاب حکومت کی فراہمی روزگار سکیم کے تحت مختص کردہ کوٹہ میں 39میرٹ پر آنے والے مرد وخواتین کو ملازمت کے تقرر نامے دیے جانا اسی وسیع پروگرامز کا عملی نمونہ ہے۔بعداز اں اے ڈی سی جی،چیئرمین ضلع کونسل اور ڈی او تعلیم نے 39سپیشل افراد جن میں ریاض حسن ،عبدالرحمان ،عطیہ نعیم ،محمد امین ،امیر امجد ،مختیار احمد،وزیراں بی بی،صفدر امین ،عبدالحمید چشتی ،نصرت بی بی،صفیہ بی بی،غلام عباس ودیگر میں ملازمت کے تقرر نامے تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں خاکے ،ملی نغمے و دیگر پروگرامز پرنسپل محمد اسلم سہو ،میمونہ رجب ،عبدالشکور ،زنیرہ سلیم،عبدالباسط ڈولو کی زیر نگرانی منعقدہ کیے گئے ۔