لیہ(صبح پا کستان)کم عمر بیٹی کی شادی کا الزام سٹی پولیس لیہ نے تحویل میں لیکر علاقہ مجسٹریٹ کے رو برو پیش کر دیا عدالت نے دلائل کی سماعت کے بعد شادی کی اجازت اور پولیس کو کام سے کام رکھنے کی ہدایت کر دی تفصیل کے مطابق لیہ کے نواحی چک 123ٹی ڈی اے کی سکونتی فضلاں بی بی اپنی بیٹی زہرہ مریم کی شادی اپنے بھانجے سے کررہی تھی کہ سٹی پولیس لیہ نے دلہن کی عمر کم ہونے کی شکایت موصول ہونے پر دلہن زہرہ مریم کو اپنی تحویل میں لیکر علاقہ مجسٹریٹ سول جج محترمہ صبا رزاق کے رو برو پیش کیا علاقہ مجسٹریٹ نے پولیس اور زہرہ مریم کے بیانات کی روشنی میں کم عمر ہونے کے الزام کو مسترد کرکے شادی کی اجازت دے دی،یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسماۃفضلاں بی بی اپنے خاوند سے طلاق کے بعد اپنے بچوں کی واحد کفیل اور سرپرست ہے جو محنت مزدوری کرکے بچوں کی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے گذشتہ دنوں اپنی بیٹی کی شادی اپنے بھانجے سے طے کی گذشتہ روز جسکی رخصتی تھی کہ بارات کی آمد سے قبل ہی لیہ ستی پولیس دلہن والے گھر پہنچ گئی اور شادی کا سارا ناظام درہم برہم ہو گیا مہمان چلے گئے اور شادی کا کھانا تیار کرنے والے بھی ہوگئے،کئی گھنٹے تھانہ کچہری میں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد فضلاں بی بی کو اپنی بیٹی کی شادی کی اجازت ملی تھانہ سٹی میں رجچ و غم کی تصویر بنی فضلاں بی بی نے ایس ایچ او سمیت موقع پر موجود سرکاری و پرائیویٹ اشخاص سے سوال کیا کہ دو وقت کی روٹی سے بھی تنگ ہے معاشرہ نے اس کی غربت میں تو ساتھ نہ دیا اگر اس نے اپنی بیٹی کے بہتر مستقبل کیلئے اسکی شادی کا باعزت فیصلہ کیا ہے تو سب کو قانون کی خلاف ورزی کا خیال آگیا ہے متاثرہ نے روتے ہوئے کہا غریبوں کو اللہ کی زمین پر عزت کے ساتھ کیوں نہیں رہنے دیا جاتا۔