لیہ(صبح پا کستان )ضلعی پولیس مردم شماری کے تمام انتظامات کوسیکورٹی کووردینے کیلئے منظم بنیادوں پر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ڈی پی اولیہ۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء۔آرمی حکام کا ڈی پی او آفس میں مردم شماری کنٹرول روم کا معائنہ ،مانیٹرنگ کے عمل کاجائزہ لیا،پولیس کی دیگربرانچزکابھی معائنہ ۔تفصیلات کے مطابق خانہ و مردم شماری کی مانیٹرنگ پر مامور برگیڈیئر اسدرضا ،کرنل اسامہ ودیگر آرمی افسران نے ڈی پی او آفس میں قائم مردم شماری کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور کنٹرول روم کے ذریعے کی جانے والی مانیٹرنگ کاجائز ہ لیا اس موقعہ پر ڈی پی او نے آرمی حکام کو کنٹرول روم کی ورکنگ اور ضلعی پولیس کی طرف سے مردم شماری کے حوالے سے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتلایاکہ ضلع کو 4سرکل میں تقسیم کرکے ہرسرکل میں ڈی ایس پی رینک کاافسر انچارج تعینات کیاگیاہے ۔داخلی وخارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے علاوہ ضلعی پولیس اورپٹرولنگ پولیس کی طرف سے ناکہ بندی کے ذریعے چیکنگ کاعمل کیاجارہاہے ۔ایلیٹ کمانڈوزسمیت 46ٹیمیں گشت پر مامور کی گئی ہیں جبکہ 412پولیس افسران واہلکاران مردم شماری ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ آرمی حکام نے پٹرولنگ کی ٹریکنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کا بھی جائزہ لیا اورسیکورٹی انتظامات پر اظہاراطمینان کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ کوششوں کو بروئے کارلاتے ہوئے خانہ و مردم شماری کے پُرامن انعقادکویقینی بنایاجاسکتاہے۔دوران معائنہ آرمی افسران نے دفترپولیس کی دیگربرانچز کمپلینٹ سیل ،آئی ٹی روم،کمپیوٹرائزڈڈرائیونگ لائسنس ،کریمینل ٹریکنگ سسٹم،ہیومنریسورس منیجمنٹ سسٹم،کریمینل ریکارڈ سسٹم کابھی معائنہ کیااورپولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال کوسراہا۔