لیہ (صبح پاکستان) ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں تحصیل آفس کے سامنے کار سواروکلاء کا موٹر سائیکل سوارمسلم لیگ ن کے مقامی رہنما ملک مسود الہی شمع پر مبینہ تشدد تفصیل کے ملک مسود الہی شمع نےپولیس کو دی جانے والی ایک تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے کیس کے سلسلہ میں اپنے موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ میرے عقب سے مسمی جیمز جوزف ایڈووکیٹ اپنے تین سا تھیوں سمیت گاڑی نمبر ایل ای سی 2228 پر سوار جلدی سے آئے اور بغیر انڈیکیٹر دیئے کار کو ٹرن کیا جس کی وجہ سے میرا موٹر سائیکل ان کی کار سے ٹکرایا ۔جس پر انہوں نے مجھے رکنے کا اشارہ کیامیں رک گیا ان چاروں نے کار سے اتر کر مجھے زودو کوب اور مارنا شروع کر دیا اور زخمی کر دیا ۔ موقع پر موجود لوگوں نے مجھے چھڑایا اور میری جان بچا ئی ۔
صبح پا کستان کے خصو صی رپورٹر کے مطابق احاطہ عدالت میں اچانک کار ٹرن کرنے سے عقب میں آنے والی موٹر سائیکل ٹکرانے کی پاداش میں سابق جسٹس جیمز جوزف کا ساتھیوں سمیت شہری پر وحشیانہ تشدد،تشدد کی ویڈیو شہری نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی متاثرہ نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ سٹی لیہ کو درخواست دے دی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور جیمز جوزف ساتھیوں سمیت کار نمبریLEC.09.2228پر احاطہ عدالت سے جا رہا تھا کہ اچانک کار نے دائیں طرف ٹرن کیا تو پیچھے سے آنے والے شہری ملک مسعود الہی شمع کی موٹر سائیکل کار سے معمولی ٹکرا گئی جس کی پاداش میں سابق جسٹس جیمز جوزف کے ساتھیوں نے شہری پر بے دردی سے زمین پر گرا کر مکوں ،ٹھڈوں سے 60سالہ شہری کو مارمارادھ موا کر دیا شہری ملک مسعود شمع کو تشدد کا نشانہ بنتے دیکھ کر ظفر اقبال مغل ایڈووکیٹ و قریبی عرائض نویس اور دیگر شہری سائیلان جمع ہو گئے اور ظفراقبال مغل ایڈووکیٹ نے تشدد کی کاروائی کے خلاف احتجاج کیا تو بعض شہریوں نے تشدد کرنے والوں کی کار کے شیشے توڑ دیئے اور تشددکے مرتکب ذمہ داران کو دھکے دیکر موقع سے بھگا دیا لڑائی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سٹی لیہ چوہدری محمد طارق پولیس نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے جس پر متاثرہ نے جیمز جوزف اور ساتھیوں کے خلاف تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی علاوہ ازیں صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری کمال الدین و دیگر تاجررہنماء ،ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران احاطہ عدالت میں پہنچ گئے اور اس واقع کی پرزور الفاظ میں مذمت کی یہاں یہ یاد رہے کہ ملک مسعود الہی شمع مسلم لیگ ن کے انجمن تاجران ،ڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے سا عہدیدار ،سابق کونسلرز اورضلعی رہنما ہیں