لیہ ( صبح پا کستان ) سابق تحصیل ناظم ملک منظور حسین جو تہ نے علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متا ثرین کو علاقہ تھل برون میں آ باد کاری سکیم کے تحت متبادل زمینیں دئیے جا نے مطا لبہ کیا ہے یہ بات انہوں نے سماجی کارکن اور سینئر صحا فی انجم صحرائی سے ایک ملاقات میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ سال 2010 کے بد ترین سیلاب کے زما نہ میں ہم نے بورڈ آ ف ریو ینو پنجاب کے حکام کو تجویز پیش کی تھی کہ دریائے چناب اور دریائے راوی کے متا ثرین کی طرح در یا ئے سندھ کے متا ثرین کو بھی علاقہ تھل کے برون میں متبادل زمینں الاٹ کی جا ئیں ، ملک منظور حسین جو تہ نے کہا کہ علاقہ تھل برون میں حکو مت پنجاب کا لا کھوں ایکڑ ایسا رقبہ موجود ہے جو مناسب دیکھ بھال نہ ہو نے کے سبب بنجر اور بے آ ب و گیاہ ہے اگر دریائے سندھ کے متا ثرین کو یہ رقبہ لاٹ کی شکل میں الاٹ کر دیئے جا ئیں تو نہ صرف یہ رقبہ زیر کا شت آ ئے گا بلکہ اناج کی پیداوار میں بھی خا طر خواہ اضا فہ ہو گا ۔ ملک منظور حسین جو تہ کا کہنا تھا اگر راوی اور پنجاب کے متا ثرین کو علاقہ تھل کے برون علاقہ میں آ باد کاری کے لئے رقبہ الاٹ کیا جا سکتا ہے تو دریائے سندھ کے متا ثرین کو مستقل بنیادوں پر علاقہ تھل کے برون میں آ باد کاری کے لئے رقبہ کیوں نہیں دیا جا سکتا ؟ اس مو قع پر ملک منظور حسین جو تہ نے” ہیلپ لائن ود انجم صحرائی” کی جا نب سے چلا ئی گئی دریا ئی کٹا ؤ کے بے گھر متا ثرین سے اظہار یکجہتی مہم کی حمایت کا اعلان بھی کیا