لیہ (صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سرکاری اور پرائیویٹ 68انتہائی مخدوش عمارتوں کے معائنے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے جو تفصیلی معائنہ کے بعد رپورٹ دے گی۔ تاکہ مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے ۔یہ ہدایات انہوں نے مخدوش عمارات کی مرمت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں اے ڈی سی جرنل محبوب احمد ،اے ڈی سی فنانس منظور خان چانڈیہ ،سی او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین ،ایکسین بلڈنگ راجہ لہراسب ،اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی کروڑ محمد تنویریزداں ،چیف آفیسر ایم سی کروڑ ممتاز حسین ،ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طارق ،اے ڈی کالجز سجاد حسین رونگھہ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھارا و ر دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی او پلاننگ عرفان انجم نے ملٹی میڈیا کے ذریعے ضلع لیہ کے مختلف سرکاری محکموں جن میں تعلیم ،لائیوسٹاک ،لوکل گورنمنٹ ،بلدیاتی اداروں ،جنگلات کی مجموعی طور پر دوسو بارہ سرکاری و پرائیویٹ مخدوش بلڈنگزکی تعمیرو مرمت، گرائے جانے ،فنڈز کی فراہمی و استعمال ،عمارتو ں کا خالی کرنے ،متبادل انتظامات ایسے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں ڈی سی نے 68انتہائی مخدوش عمارات کے جائز ہ کے لیے ایس ڈی او بلڈنگ ڈی ڈی تعلیم پر مشتمل خصوصی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرنے کے علاوہ اے ڈی سی فنانس کو لائیوسٹاک کی مخدوش عمارات کی مرمت کے لیے فنڈز کے بارے میں انکوائری کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری ادارئے مخدوش عمارات کے بارے میں مفصل رپورٹ ری وزٹ کرنے کے بعد دیں تاکہ فنڈز کی فراہمی کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے اوراس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔