لیہ ( صبح پا کستان)سیا ست میں سر ما ئے کے خلا ف جنگ جا ری رہے گی ۔ حا لیہ بلد یا تی چیئر مینوں ، وا ئس چیئر مینوں کے انتخابات میں سر مایہ کے رجحان نے اہل و نا اہل مو زوں ناموزوں شخصیت کی تمیز ختم کر دی ۔ جس کے پا س ووٹ خر ید نے کی طا قت تھی وہ سر مایہ کے زور پر عہدے لے چکے ہیں ۔ سر مایہ دا رانہ سیا سی بد اعمالیوں کے خلا ف میدا ن میں آئے ہیں ۔ یہ با تیں گز شتہ رو ز محمد فا رو ق نتکا نی ، عنا یت اللہ کا شف ، شیخ نذر حسین ، محمد اشر ف اور محمد اسلم نتکا نی نے ڈسٹرکٹ پر یس کلب میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کہیں ۔ عمر فا رو ق ایڈو و کیٹ نے کہا کہ میں بکنے یا جھکنے والا نہیں ۔ اپنے مو قف پر کھڑا ہو ں ۔ کسی کا آلہ کا ر نہیں اور نہ بنو ں گا۔ میں نے سیشن کو رٹ میں رٹ پٹیشن سیا ست میں سر مایہ کے رجحا ن کے خلا ف دائر کی کہ ایسا سیا سی کارکن جس نے سیا ست کی ہو مگر اُس کے پا س سر ما یہ نہ ہو ۔ وہ الیکشن نہیں لڑ سکتا اور سر ما یہ دا ر اپنے روپے پیسے کی بنا پر اہلیت نہ ہو نے کے باوجود سیا سی عہدے لے جا تے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اخبار و ں میں مسلسل شا ئع ہو نے والے کو نسلرو ں کی خر ید و فر و خت پر میں نے یہ قدم اُٹھا یا اور میو نسپل کمیٹی کے اُن منتخب کو نسلر جن کے متعلق اخبا را ت میں شا ئع ہو رہا تھا ۔ چیئر مین وائس چیئر مین کے امید وارو ں اور ممبرانِ اسمبلی کو فر یق بنا یا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ہمیں عدا لت پر اعتما د ہے ۔ عدا لت نے تحقیقا ت کے لئے انٹی کر پشن کو حکم جا ری کیا اور محکمہ انٹی کر پشن کی تحقیقا ت کے دو ران ہم ایسے ٹھو س شواہد پیش کریں گے ۔ جس سے نو ٹو ں کی چمک سے عوا می مینڈ یٹ کی تو ہین کر نے والو ں کو قا نو ن کے کٹہرے میں لا یا جا سکے ۔ انہو ں نے کہا کہ میرا الیکشن لڑ نے کا اور سیا ست میں آنے کا کو ئی ارا دہ نہیں ۔ ہم سیا ست میں پیسے کے عمل دخل کے خلا ف جد و جہد کر رہے ہیں اور اس جدو جہد کو تحریک کی شکل دے دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ میو نسپل کمیٹی چو ک اعظم اور کرو ڑ میں چیئر مین ، وائس چیئر مین کے انتخا با ت میں ہو نے والی بے ضا بطگیو ں کے خلا ف بھی قا نو نی کا روائی کریں گے اور تما م پلیٹ فا رمز کے او رعدا لتو ں کے دروا زے کھٹکھٹائیں گے ۔ عنا یت اللہ کا شف ایڈو و کیٹ نے کہا کہ محکمہ انٹی کر پشن سیکشن 6 کے تحت کا روائی کر ے گا اور انٹی کرپشن رو لز 48 سے 50 تک دفعا ت مو جود ہیں ۔ جن کے تحت کا روائی عمل میں لائی جا سکے گی ۔ شیخ نذر حسین ایڈو وکیٹ نے کہا کہ میں نوجوا ن ایڈو و کیٹ کو ان کے اس عمل پر مبار ک با د دیتا ہو ں کہ انہو ں نے سیا ست میں جا ری کر پشن کے خلا ف آوا ز اُٹھائی ہے ۔ میں سمجھتا ہو ں کہ اپنے علا قے میں عوا می مینڈ یٹ کی تو ہین کے خلا ف اُٹھائی جا نے والی آوا ز با لآخر پو رے ملک میں سنائی دے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد اسلم نتکا نی ایڈو وکیٹ نے کہا کہ انٹی کرپشن کے مقد مہ میں ریاست مد عی ہو تی ہے ۔ جس میں پار ٹیو ں کے در میان صلح کا امکان یا مقد مہ واپس نہیں لیا جا سکتا ۔