جمن شاہ (صبح پا کستان )3ارب روپے سے زائد مالیت سے لیہ تونسہ پل کی تعمیر کا آغاز،حبیب رفیق کنسٹرکشن کمپنی نے مین سائیٹ پربیس کیمپ بنانے کیلئے جگہ کا تعین کرلیا،اس موقع پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جنوبی پنجاب کی تعمیر وترقی کیلئے میگا پراجیکٹ بنا رہی ہے گذشتہ روز وزیر اعظم کی سربراہی میں ایک میٹنگ کے دوران لیہ تونسہ پل کو قابل عمل منصوبہ کے باضابطہ منظوری اور ٹینڈر پراسس مکمل کرنے کے بعد حبیب رفیق کنٹرکشن کمپنی کو تعمیر کرنے کا ٹھیکہ الاٹ ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیہ تو نسہ پل کی مجوزہ سائٹ کے دورہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔حبیب رفیق کنسٹرکشن کمپنی کے ڈائریکٹر محمد رفیق ،جی ایم ارشد طاہر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کیلئے ابتدائی سٹیج پر پی ایس ڈی پی کو فنڈز جاری ہوئے ماڈل سٹڈی ،ٹیکنیکل سٹڈی مکمل ہوئی اس کے بعد سی ڈی ڈبلیو پی نے لیہ تونسہ پل کی منظوری دی تین ارب سے زائد مالیت کے منصوبہ کی منظوری ایکنک میں ہوتی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم پاکستان کرتے ہیں وزیر خزانہ ،وزیر منصوبہ بندی و دیگر محکمہ کے عہدیداران شامل ہوتے ہیںیہ پل 4لائن ، لمبائی 1.75کلومیٹر جبکہ پل کے دونوں سائیڈ پر 24کلومیٹر دو لائن سڑک بھی تعمیر کی جا رہی ہے 10کلومیٹر سڑک لیہ کی طرف جبکہ 14کلومیٹر سڑک تونسہ کی طرف تعمیر ہوگی یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا،ڈائریکٹر حبیب رفیق کنسٹرکشن کمپنی محمد رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ تونسہ پل کومعین وقت سے قبل مکمل کرلیاجائے گا اسی ہفتہ مین سائیٹ پر بیس کیمپ قائم کردیا جائیگا ٹینڈر پراسس میں ہمارے کمپنی کے مدمقابل 8کمپنیوں نے حصہ لیاتھا سب سے کم ریٹ ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹ ہماری کمپنی کے نام ہوگیا ایمانداری اور تیز رفتاری سے کام کرکے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل مہر احمد حسن کلاسرہ،سابق ممبر ضلع کونسل منظور خان میرانی،ممبر یونین کونسل مہر اللہ وسایا کلاسرہ،کونسلر میونسپل کمیٹی عباس کلاسرہ،سابق یونین ناظم سید افتخار گیلانی ،لقمان اسد،ریاض حسین راجو،ڈاکٹر حق نواز،پرویز جوئیہ وکثیر تعداد لوگ موجود تھے ۔