لیہ (صبح پا کستان ) مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مزدور طبقہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں در پیش مسائل کے حل اور پنجاب حکومت کی مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اُٹھائے گئے موثر اقدامات کے بارے میں آگاہی کے لیے سیمینار ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کلیم یوسف کی زیر صدارت منعقدہ ہوا ۔سیمینار میں مزدور رہنماوں نے مزدور کی خدمات اور درپیش مسائل کے بارے میں جبکہ کلیم یوسف نے چائلڈ لیبر کے خاتمے ،مزدوروں کی فلاح کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء ،جہیز فنڈکی فراہمی ایسے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سیمینار میں مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔