لیہ(صبح پا کستان)لیہ شوگر ملز لیہ انتظامیہ کا حکومت کی طرف سے دیئے گئے ریٹ 180روپے فی من کی بجائے 158روپے فی من کاشتکاروں کو دینے کے خلاف گنے کے کاشتکاروں کا جی ایم لیہ شوگر کے دفتر کا گھیراؤ دھرنا دیکر گیٹ بند کردیا اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیار کو لیہ شوگرم ملز پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے دفتر نہ جانے دینے پر تلخی ،کاشتکاروں کا ڈی سی آفس کی طرف ریلی ،مذاکرات جاری ،گذشتہ روز لیہ شوگر ملز کے مین گیٹ جی ایم آفس کے باہر سینکڑوں کاشتکاروں نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ریٹ کی رقم 180روپے فی من کی بجائے 158روپے فی من کے حساب سے ادائیگی اور 180روپے فی من کے حساب سے رسید پر دستخط کرانے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر مین گیٹ کو بند کردیا جس کی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو ملنے کے بعد اے سی لیہ عابد کلیار معاملات کے حل کیلئے ملزانتظامیہ سے مذکرات کرنے آئے تو سیکورٹی پر تعینات عملہ نے اے سی لیہ کو جی ایم آفس جانے کیلئے گیٹ نہ کھولنے پر تلخ کلامی ہوگئی جس کو ملز افسران نے اے سی لیہ عابدکلیار کو اندر آنے پر معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی جس پر اے سی لیہ نے کاشتکاروں کے نمائندوں اور ملزانتظامیہ کو ڈی سی آفس میں مذاکرات کیلئے فوری بلا لیا جس پر کاشتکاروں نے ریلی کی صورت میں ڈی سی آفس مذاکرات کیلئے پہنچ گئے آخری اطلاعات کے مطابق شوگر ملز انتظامیہ ،ضلعی انتظامیہ اور کاشتکار معاملات کا حل نہ کرسکے ۔یہان یہ بات یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ مختلف ملز کی طرف سے بنائے گئے گنڈورں اور خریداری سنٹرز کو مکمل ریٹ کی ادائیگی،وزن میں ہیر پھیر اور دیگر غیر قانونی اقدامات کرنے پر کاروائیاں کرکے ان کنڈوں اورخریداری سنٹر کو بند کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔