لیہ ( صبح پا کستان )جمعتہ الوداع ،یوم القدس، ضلعی پولیس کا فول پروف سیکورٹی پلان مرتب ، تمام عبادت گاہوں پر پولیس اہلکاران کی بائی نیم ڈیوٹی تفویض،خصوصی پٹرولنگ پلان تشکیل ، پولیس پکٹس بھی قائم ، امن وامان کے قیام اور لوگو ں میں احساس تحفظ پیدا کر نے کے لیے الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دیں ۔ڈی پی او لیہ ۔تفصیلات کے مطابق27 رمضان المبارک کو ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی جمعتہ الوداع ،یوم القدس کے موقع پر ضلعی پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں اور اس ضمن میں خصوصی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں جمعتہ الوداع کے 207 اجتماعات پر 600پولیس اہلکاران وقومی رضاکاران کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کر دی گئی ہے جبکہ ضلع میں ہونے والی 03 ریلیوں پر 200پولیس اہلکاران وقومی رضاکاران کو ڈیوٹی تفویض کر دی گئی ہے جبکہ ضلعی پولیس کی طرف سے پٹرولنگ کا خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے مطابق 22گاڑیاں ،16موٹر سائیکل سکواڈ اور 08ایلیٹ کی ٹیمیں گشت کریں گی جبکہ 20اہم مقامات پر پولیس پکٹس بھی قائم کردی گئی ہیں ، ڈی پی او لیہ نے پولیس افسران کو جاری مراسلہ میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر الرٹ ہو کر فرائض منصبی سر انجام دیں تاکہ لوگو ں میں احساس تحفظ پیدا ہو ہوٹل سرائے کی چیکنگ کی جائے پولیس پکٹس پر گاڑیوں اور اشخاص کی سنیپ چیکنگ کی جائے انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے امن کمیٹی سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ علماء کرام اپنے خطابت میں مذہبی رواداری کو فروغ دیں