لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین علماء مشائخ کونسل پاکستان خواجہ معین الدین کوریجہ نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین و امت محمدی کے دشمن کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی ریاست اور ایٹمی پاکستان کو اپنے لئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں مودی سرکار کے یہ عزائم ہیں کہ اب پاکستان کے خلاف جنگ پاکستانی غداروں کے ذریعہ لڑی جائیگی انہوں نے کہا کہ علماء4 مشائخ پاکستان کی بھاری ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز کی بقا کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے دانشمندانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں انہوں نے کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں کا کردار تاریخی اور لازوال ہے مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ خواجہ معین الدین چشتی ،حضرت داتا گنج بخش،خواجہ غلام فرید ،سلطان باہو اور تمام دیگر اسلاف صوفیا کسی مسلک سے نہیں عشق مصطفیٰ سے جڑے ہوئے تھے یہی وجہ ہے برصغیر کے ہندو اور دیگر کو اسلام کی شمع سے منورکیا مگر کسی بھی اکثریت نے ان کی خلاف محاذ نہیں بنایااور انکا فیض آج بھی جاری ہے اولیا کرام کے مزارات آج بھی مسلمانوں و غیر مسلموں کیلئے فیض عام کا ذریعہ ہین انہوں نے کہا کہ کی ہزار سالہ تاریخ میں ہندو مسلم کسی تصادم کے بغیر رہتے رہے مگر انگریز نے اپنے اقتدار کی خاطر لڑاؤ اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل شروع کیا اور برصغیر کے مسلمانوں ڈیرھ پونے دو سو سال قبل دیوبندی اور بریلوی مسالک میں تقسیم ہو گئے انہوں نے کہا کہ آج امت باالخصوص پاکستان کو درپیش خطرات کا علماء مشائخ کو ادراک نہیں کیونکہ مشرق مغرب سرحدوں پر خطرات منڈلا رہے ہیں دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فنڈنگ کر رہی ہیں ،پاکستان دشمن قوتیں ملک میں مخصوص طبقہ کو فنڈنگ کر کے فتنہ،فساد پھیلانا چاہتے ہیں،نظام مصطفی عدل کا نظام اورغریب کا نظام ہے ،ہمیں چھوٹے چھوٹے مذہبی اختلافات کو بھلا کر اسلام کے تحفظ کے لئے اور پاکستان کی بقا کیلئے ایک ہونا ہوگا انھوں نے کہا کہ خانقاہیں امن کی درسگاہیں ہیں صوفیاء کرام نے ہمیشہ امن و آشتی کا درس دیا ہے اور خانقاہیں انسانیت کی علمبردار ہوا کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لعل شہباز قلندر میں دھماکہ میں تین ہندو بھی مرے اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ درباروں سے زیادہ کوئی پر امن جگہ نہیں انھوں نے مزید کہا کہ ہم جعلی پیروں کے خلاف،دونمبر درباروں کے خلاف،نام نہاد گدی نشینوں نے خلاف ایکشن چاہتے ہیں جنھوں نے اپنی دوکانداری چمکا رکھی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اتحاد امت کے لئے کوئٹہ سے اٹک تک تمام علماء و مشائخ سے رابطے میں ہوں میری خواہش ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر امن و محبت کے پیغام کے ساتھ ساتھ دشمنوں کے ناپاک عزائم کیخلاف کوئی عملی اقدامات اٹھانا ہوگیں۔دین الہیٰ اور نظام مصطفیٰ سے ہی ہم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو سکتے ہیں اس موقع پرجاوید احمد قصوری نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب، چوہدری اصغر علی گجر سابق ایم پی اے و دیگر شرکاء نے خطاب کیا۔