لیہ (صبح پا کستان)ضلع لیہ کی عوام کے لیے تھل جیب ریلی معیاری تفریحی سہولیات کی ضامن ہی نہیں بلکہ تجارتی و ثقافتی سرگرمیوں کا اہم سبب بنے گا،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے تھل جیب ریلی انتظامات کے ابتدائی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی جنرل محبوب احمد،محکمہ تعلیم ،لوکل گورنمنٹ کے علاوہ چیئرمین ایم سی چوبارہ مظہر عباس خان مگسی ،ڈی او لیبر کلیم یوسف و مختلف کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے تھل جیب ریلی میں نیزہ بازی ،گھڑدور ،ثقافتی پروگرامز ،مختلف محکموں کے زیر اہتمام سٹالز لگانے کے لیے ہدایات دیتے ہوئے کہاگزشتہ سال سے بھی بہتر و میعاری انتظامات عمل میں لاے جائیں تاکہ عوام کی بڑی تعداد تھل جیب ریلی سے مستفید ہوسکیں۔