لیہ (صبح پا کستان)آزادی ایسی نعمت سے نوجوان نسل کو آگہی ،ملکی سلامتی و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ نوجوان نسل نے ہی آئندہ ملکی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔یہ بات منیجرصنعت زار صائمہ سیماب نے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کہی۔سیمینار کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جویریہ بتول تھی۔سیمینار میں صنعت زار میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین ،بچیوں نے شرکت کی۔سیمینار کا اہتمام محکمہ سوشل ویلفئیرو بیت المال کے تعاون سے کیا گیا۔