لیہ (صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام،مذہبی جو ش و خروش سے منایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلا س میں اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،چیئر مین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ،اے ڈی سی جی محبوب احمد،اے سی لیہ عابد کلیار،ممبران میلاد کمیٹی محمد اشرف چشتی ،قاری غلام یاسین چشتی ،محسن رضا اعظمی،عطاالرحمان ،رحمت اللہ،شاہ جہان،رانا اعجا ز سہیل ،الطا ف شاہ،ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،سرفراز احمد، توکل حسین ،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول،پرویز درانی ،حاجی سلیمان جوتہ ،عمران باروی، سی او ضلع کونسل محمد قاسم شکیل،سی او ایم سی کروڑ ممتازحسین، پرنسپل عباس بخاری و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلا س میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے لیہ ،کروڑ،چوبارہ ودیگر قصبات میں مختلف پروگرامز میلاد کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے باہمی تعاون سے سہولیات فراہم کرنے اور میلاد گراونڈ میں مرکزی تقریب کے انتظامات کو بہتر انداز میں بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری عمارات اور مرکزی تجارتی جگہوں پر چراغاں و سجاوٹی بینرز کے لیے قابل عمل پلان تشکیل دیا جائے۔