لیہ (صبح پا کستان ) کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں سماء ٹی وی کے کارکن تیمور کی شہادت کے واقعہ پر پاکستان بھر کی طرح لیہ کے صحافی بھی غم زدہ اور سراپا احتجاج ہیں لیہ کے صحافتی حلقوں نے دہشت گردی کے اس واقعہ کی پر زور مذ مت کر تے ہو ءے واقعہ کے ملزمان کی گرفتاری کا مطا لبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطا بق کراچی کے علاقے فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس وین پر کریکر حملے کی کوریج کیلئے جانیوالی سماء کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کردی گئی، واقعے میں اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور شہید ہوگئے، سماء کے کارکن کو 2 گولیاں سینے میں لگیں جبکہ ہیڈ انجری بھی ہوئی تھی، تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
نمائندہ سماء فیصل شکیل کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی پر پولیس وین پر کریکر حملہ کیا گیا جس کے بعد سماء کی ڈی ایس این جی واقعے کی کوریج کیلئے جارہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کردی، گولی لگنے سے اسسٹنٹ کیمرہ مین تیمور زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔