لیہ(صبح پا کستان)جماعت اسلامی لیہ شہر کے زیر اہتمام استقبال رمضاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ، صوبائی نائب امیر پنجاب چوہدری اصغر علی گوجر نے کہا کہ ملک میں فحاشی،ظلم، لاقانونیت کے خاتمہ صرف اور صرف اللہ کی زمین پر اللہ اوراللہ کے رسول کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہوگا اللہ کی زمین پر پھیلے ہوئے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہونگی ،اللہ کے نبی نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی،عورتوں کے حقوق،بچوں کے حقوق حتیٰ کہ جانوروں کے حقوق بھی متعین کیئے اب بھی ملک میں لوگوں پر احسان کرنا چاہتے ہیں تو یزیدی سوچ کا خاتمہ اور حسینی سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا ہر اس سوچ کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے مخلوق خدا کا نقصان ہو اس کو پروان چڑھانا ہوگا،جماعت اسلامی کا ماٹو صرف یہ ہے کہ اللہ کا قرآن اور رسول اللہ کا پیغام لیکر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاؤجماعت اسلامی کا بازو بن کر اللہ کے دین کو اس ملک پر نافذ کرنے کا ذریعہ بن جائیں،پرنسپل گورنمنٹ کالج کروڑ صدر تنظیم اساتذہ ضلع لیہ پروفیسر فاروق حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب کا اس اہمیت والی عبادت کا مقصد شعور پیدا کرنا ہے تاکہ اگر عبادت کا شعور حاصل ہوجائے تو عبادت پر عمل کرنا آسان ہوجاتا ہے نظر منزل پر چلی جاتی ہے اللہ فرماتا ہے کہ تم پر روزے فرض کردیئے گئے جیسے تم سے پہلی امت پر فرض کئے گئے تھے تمام مذاہت انسان کو اخلاص کے عظیم درجے پر فائز کرتا ہے روزہ سے تقویٰ و پرہیز گاری حاصل ہوتی ہے اور تقویٰ کا بدلہ جنت ہے جو شخص اپنے رب کے سامنے پیش ہونے سے ڈرا ور نفس کو خواہش سے روک جائے بیشک اس کا ٹھکانہ جنت ہے ماہ رمضان میں تقویٰ حاصل کرنا آسان ہے اس لئے اس ماہ میں ماحول بنا ہوا ہوتا ہے عبادت کا بازار گرم ہوتا ہے شیاطین قید ہوتے ہیں جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا ہے اور جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں پھر اس کا کوئی دروازہ بند نہیں رہتا ہے ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہی شیاطین کو اس لیے قید کر دیا جاتا ہے کہ وہ روزہ داروں کو نہ بہکائیں اور ان کے دلوں میں وسوسوں اور گندے خیالات کا بیچ نہ بوئیں۔ماہ رمضان میں اکثر گناہ گار گناہوں سے بچتے ہیں اور اللہ پاک کی طرف متوجہ ہوتے ہیں ماہ رمضان میں رحمتوں کی چھما چھم بارشیں اور گناہ صغیرہ کے کفارے کا سامان ہو جاتا ہے ماہ رمضان کی ہر گھڑی رحمت بھری ہے اللہ فرماتا ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں خود ہی بدلہ دوں گا اور ایک نیکی کے بدلے دس نیکیوں کا ثواب دوں گا، جس طرح ہم پر نماز فرض ہے اسی طرح ماہ رمضان کے روزے رکھنا بھی فرض ہے یہ مہینہ کتنا مقدس مہینہ ہے خبردار رمضان المبارک کا ایک ایک سیکنڈ اللہ پاک کی اطاعت و عبادت میں گزارنا کہیں ایسا نہ ہو کہ ماہ رمضان گذر جائے اور تم غفلت میں پڑے رہو بلکہ غفلت کو چھوڑ کراپنا تن عبادت خدا میں مصروف کر دو آپ ﷺ نے اس مہینہ کے آنے کی خبر دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا کہ تم پر ایک عظیم مہینہ سایہ کرنے والا ہے یعنی ماہ رمضان ایک ایسا سایہ دار درخت ہے کہ جو مسلمان بھی اس کے نیچے تھکا ہارا آتا ہے اس کو یہ مہینہ سکون بخشتا ہے دنیا و آخرت کے عذاب سے بچا لیتا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کے حضور پیش ہونے کی تیاری کر یں اپنے گناہوں کی اللہ پاک کی بارگاہ میں معافی مانگ لیں تاکہ اس ماہ مقدس میں اللہ پاک کی رحمت ہم پر سایہ فگن ہوجائے جب ماہ رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور آخر رات تک بند نہیں ہوتے کہ اللہ پاک ہمیں ماہ رمضان المبارک کے مہینے کا ادب و احترام اور اس میں خوب ذوق و شوق کے ساتھ عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے خطاب کیا استقبال رمضان تقریب میں ضلع بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔