لیہ(صبح پا کستان)نیو ٹریشن ویک کے دورا ن غذائی قلت کے شکار تمام بچوں تک رسائی خصوصی ٹیموں کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ ایسے بچوں کا مناسب علاج معالجہ اور غذائی اشیاکی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔یہ بات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر غلام یاسین ملک نے چوک اعظم اربن اور ایف او پی فہیم نواز نے یونین کونسل منڈی ٹاون ،لیہ تھل جنڈی ،سمرا نشیب جبکہ ڈاکٹر محمد ارشد نے لیہ سٹی میں خصوصی ٹیموں کی کارکردگی کے جائزہ کے موقع پرکہی۔معائنہ کے موقع پر خصوصی ٹیموں کی انچارج رقیہ بانو ،خورشید اختر،ریحانہ ماجد ،فوزیہ رانی ،فریال حسن نے بتایا کہ ٹیمیں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق کام کررہی ہیں ۔معائنہ کے موقع پر غلام یاسین ملک نے مجموعی طورپر ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسی جذبے ولگن اور محنت سے خدمات سرانجام دینے کی ضرورت پر زور دیا۔