لیہ (صبح پا کستان)پھل کی مکھی کا جڑ سے خاتمہ کاشتکاروں اور محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں لانا ہی ہفتہ برائے انسداد پھل کی مکھی کا بنیاد ی مقصد ہے،یہ بات چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ وڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری غلام رسول نے ہفتہ برائے انسداد پھل کی مکھی کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر سماجی شعور کی بیداری کے لیے وا ک بھی نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعیم اللہ بھٹی نے کی۔بعدازاں گورنمنٹ کالج اورایم سی سکول لیہ میں سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اسی طرح کے سیمینار و واک تحصیل چوبارہ ،کروڑ میں بھی منعقد کیے گئے ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوے چوہدری غلام رسول نے کہا کہ پھلوں کی بہتر پیداوار اور کوالٹی کو بہتر بناکر زیادہ سے زیادہ ایکسپورٹ کے لیے پھل کی مکھی کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باغبان اپنے باغوں کو اس مضر رساں مکھی سے محفوظ بنا کر بہتر پیداوار حاصل کرسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آگاہی ریلیاں او ر سیمینار کے ذریعے کاشت کاروں کو پھل کی مکھی کے انسداد کے لیے مکھی کی مانیٹرنگ ،باغات کی صفائی ،گرے ہوئے اور گلے سٹرئے پھلوں کو تلف کرنے ،جنسی پھندے لگاکر پھل کی مکھی کی مانیٹرنگ ایسے اقدامات بارئے آگہی دی جارہی ہے کیونکہ باغات کے لیے کیڑوں میں پھل کی مکھی سب سے خطرنا ک کیڑا ہے جس کے کنٹرول کے لیے آگہی ہفتہ کی خصوصی مہم جاری ہے ۔اسی طرح زراعت آفیسر محمد حفیظ نے بتایا کہ ضلع کی تمام تحصیلوں میں باغبانوں کی بریفنگ ،سکول و کالجز میں سیمینارز ،واک او رریلی کے ذریعے بھر پور آگاہی دی جاری ہے تاکہ ہفتہ برائے انسداد پھل کی مکھی کو کامیاب بنایا جاسکے۔