لیہ( صبح پا کستان) ری ایگزامینیشن پا لیسی کے خلاف جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کے طلباء کا گھوڑا چوک پر احتجاجی مظا ہرہ اور دھرنا ۔تفصیل کے مطابق دوبار ہ امتحان کے فیصلے کے خلاف جی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کے طلبا پھر سڑکوں پر نکل آئے، کیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی، گھوڑا چوک گھنٹوں بلاک، ٹریفک کو مشکلات کا سامنارہا، مظاہرین کے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے، ایچ ای سی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان بھی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کے طلبا و طالبات کا دورباہ سمسٹر امتحان لینے کے خلاف احتجاج جاری ہے، گزشتہ روز کیمپس کے سینکڑوں طلبا و طالبات نے شدید گرمی میں کیمپس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اور دوبارہ امتحان کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ طلبا کے احتجاج پر کیمپس ڈائریکٹر قیصر عباس بھٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے جو ناکام ہونے پر طلبا نے پریس کلب کی طرف احتجاجی ریلی نکالی اور بعد ازاں گھوڑا چوک بلاک کر دیا۔ گھوڑ اچوک کے چاروں اطراف ٹائر جلا کر ٹریفک کے خلا ف بند کر دیا۔ گھنٹوں جاری رہنے والے احتجاج کے باعث ٹریفک کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ امتحان دے چکے اب یونیورسٹی انتظامیہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے دوبارہ امتحان لینا چاہتی ہے جو ہمیں نامنظور ہے۔طلبا نے ایچ ای سی کے ذمہ داران سے بھی جی سی یونیورسٹی لیہ کیمپس کے دوبارہ امتحان کے فیصلے کے خلا ف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شدید گرمی میں جاری رہنے والا پانچ گھنٹے کے احتجاج میں متعد دنوجوان بے ہوش ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔مظاہرین نے اعلان کیاکہ انکا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دوبارہ امتحان کا فیصلہ واپس نہیں لیاجاتا۔مظاہرین نے مشاورت سے دوبارہ امتحان کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا بھی اعلان کر تے ہوئے آج لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔