لیہ(صبح پا کستان)ری ایگزامینیشن کے غیر قانونی تعلیم دشمن حکم کی واپسی کیلئے 4500طلباء و طالبات عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکٹھانے ،احتجا جی دھرنا سمیت اپنے مطالبہ کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھیں گے جی سی یونیورسٹی فیصل آبادلیہ کیمپس انتظامیہ تحریک سے بوکھلا کر سٹوڈنٹس کو ادارہ سے خارج،طلباء و طالبات ان کے والدین کو مختلف انداز میں ہراساں کیا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس کے طلباء نے کیمپس سے نکالے گئے تین سٹوڈنٹس کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،سٹوڈنٹس لیڈر راشد محمود بھٹہ نے میڈیا کو بتایا کہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس انتظامیہ نے 22مئی2017ء سے ایک ہفتہ تک سب کیمپس کے 28شعبہ جات کے 4500سے زائد طلباء و طالبات سے امتحان لئے شریک امتحان طلباء میں سے بعض کو متوقع کامیابی کے سرٹیفیکیٹ اور تقریباً1200سے زائد طلباء و طالبات کے امتحانی نتائج جاری کئے جا چکے ہیں جن کا ریکارد سٹوڈنٹس کے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ اب سب کیمپس لیہ انتظامیہ نے پہلے ہائر ایم ایجوکیشن کمیشن کا نام لیکر ری ایگزامینیشن کا شوشہ چھوڑا جس کی آن دی ریکارڈ HECکی طرف سے تردید ہونے کے بعد اب لیہ سب کیمپس انتظامیہ نے مین کیمپس فیصل آباد پر ذمہ داری ڈال دی ہے راشد محمود بھٹہ نے کہا کہ اگر فیصل آباد مین کیمپس کے احکامات کو نظر انداز کرکے لیہ میں امتحان لیا گیا تو اسکی تمام تر ذمہ داری سب کیمپس لیہ انتطامیہ کی ہے جس کی سزا سٹوڈنٹس کو دی جا سکتی ہے نہ ہی طلباء و طالبات کسی قیمت پر ایسا کرنے کی اجازت دیں گے،انہوں نے کہا کہ لیہ کیمپس انتظامیہ نے سٹوڈنٹس کو ورغلانے کیلئے پہلے حلفاًہمدردی کی یقین دھانی کرائی جب طلباء نے ری ایگزامینیشن آرڈرز پر کمپرومائز کرنے سے واضع انداز میں انکار کردیا ہے تو طلباء تحریک کی قیادت کرنے والے طلباء راشد محمود بھٹہ،مجاہد کھوسہ اور اویس قرنی کو نوٹس دیئے بغیر سماعت کئے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سب کیمپس سے خارج کرکے داخلہ بند کردیا ہے انہوں نے کہا اب فیس بک لیہ سب کیمپس بیج پر ٹیکست کے ذریعہ سے سٹوڈنٹس ان کے والدین کو سٹوڈنٹس تحریک کا حصہ بننے پر انتقامی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنائے جانے کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سب کیمپس لیہ انتظامیہ اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے کہ 2016ء میں ڈگری مکمل کرنے والے مجاہد کھوسہ کو بھی نکالنے کے آرڈر جاری کر دیا ہے ،راشد بھٹہ نے کہا کہ ری ایگزامینیشن سٹوڈنٹس کا نہیں بلکہ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد اور لیہ کیمپس کا ایشو ہے جس کی سزا سٹوڈنٹس بھگتنے کیلئے تیار نہیں اس کیلئے طلباء و طالبات ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن اور سوموار سے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اس موقع پر مجاہد کھوسہ،اویس قرنی،محب علی خان اور محمد امتیاز و دیگر موجود تھے