لیہ (صبح پا کستان)فرنٹ ڈیسک کا قیام پولیس کلچر بہتری میں سنگ میل ثابت ہو گا۔بڑھتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس ورک میں اصلاحات کی گئیں۔پولیس ریفارمز کے ذریعے شہریوں کو معیاری سہولیات دی جا رہی ہیں۔تھانہ کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ۔فرنٹ ڈیسک کا لنک نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی ہو گا۔ڈی پی او لیہ کی تھانہ سٹی میں شہریوں سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی میں فرنٹ ڈیسک ورک کی آ گاہی کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں بار ،انجمن تاجران ،میڈیا و سول سو سائٹی کے افراد موجود تھے۔تقریب سے ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکیسوی صدر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس ورک میں متعدد اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا گیا ہے ۔تھانہ جات پر کمپیوٹرائزڈ فرنٹ ڈیسک قائم کیے گئے جنکا مقصد ایک طرف شہریوں کو سہولیات دینا جبکہ دوسری طرف تھانہ کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز ڈ کرنا ہے جبکہ فرنٹ ڈیسک کا لنک نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ریفارمز کے ذریعے شہریوں کو معیاری سہولیات دی جا رہی ہیں ۔ضلع لیہ کے آ ٹھوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک فنکشنل ہو چکے ہیں ۔جہاں پر سول سٹاف تعینات کیا گیا ہے ۔فرنٹ ڈیسک پر دی جانے والی تمام درخواستوں کو آ ن لائن کیا جائے گا۔جبکہ فرنٹ ڈیسک ورک کی ضلعی رینج اور صوبائی سطح پر آ ن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان دوریوں کو ختم کرنے اور پولیس ورک میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ پولیس کلچر میں مثبت تبدیلی لانے میں فرنٹ ڈیسک کا قیام سنگ میل ثابت ہو گا بعد ازاں تقریب میں شریک افراد نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا جہاں سٹا ف نے فرنٹ ڈیسک پر موجود شہریوں کے لیے سہولیات اور دیگر پراسس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
لیہ ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء تھانہ سٹی میں فرنٹ ڈیسک آ گہی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں