لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں امسال محکمہ خوراک نے 92ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقررکردیا ۔20اپریل سے کاشت کاروں کو بار دانہ کی فراہمی کاآغاز کر دیا جائے گا۔گندم کا سرکاری نرخ 1300روپے فی من مقرر۔کاشت کاروں کو بروقت اور شفاف انداز میں بنک کے ذریعے ادائیگی کرنے کا فیصلہ ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجدعلی شاہ کی زیر صدارت گندم خریداری مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی جرنل محبوب احمد ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،ڈی ڈی کالجز ملک خادم حسین ،اے سی لیہ عابد کلیار،کروڑ محمد تنویر یزداں ، چوبارہ صفا ت اللہ خان،ڈی او انٹرپرائزز محمد عبداللہ،ای اے ڈی ای محمد طاہرو دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمد ذوالفقار اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرول رانا محمد اشرف نے بریفنگ کے دوران بتا یاکہ ضلع لیہ میں محکمہ خوراک کے زیر اہتمام امسال 92ہزار میڑک ٹن گندم کی خریداری کاہدف مقررکیا گیاہے جس کے لیے 9خریداری مراکز حیدر شاہ،کروڑ ،فتح پور،217ٹی ڈی اے،ٹیل انڈس ،جمال چھپری،صابر آباد ،ہیڈویریری وچوبارہ کام کریں گے جبکہ ٹارگٹ کے سوفیصدحصول کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری مہم کے دوران کاشت کاروں کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلا کر ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور شفاف بنیادو ں پر گرداوری لسٹوں کے مطابق بار دانہ فراہم کرکے گندم کی خریداری کے ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایا جائے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ خریداری مراکز پر کاشت کاروں کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں ،سایہ دار جگہ اور پینے کے ٹھنڈئے پانی کا بہترین انتظام کیا جائے اور موثر خریداری پلان ترتیب دے کر کسی قسم کا سمجھوتہ کیے بغیر ہمہ قسمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔