لیہ(صبح پا کستان)جاتے سیزن میں دریائے سندھ میں فلڈ نشیبی علاقوں میں انسانی اور نباتاتی زندگی خطرات میں گھر گئیں ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلات زیر آب،لوہانچ نشیب میں دریائے سندھ کا کٹاؤ جاری،تفصیل کے مطابق دریائے سندھ میں تقریباً ساڑھے چار لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے نے لیہ کے نشیبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلا دی ہے گنا ،تل،چارہ،باغات کی ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلات زیر آب آگئیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ لیہ کے نواحی مواضعات لوہانچ نشیب،ڈلو نشیب،اور کوٹ سلطان ،بکھری احمدخان،پہاڑ پور کے نشیبی علاقوں کے کٹاؤ سے سونا اگلتی زمین دریائے سندھ کا حصہ بن رہی ہیں 4لاکھ 33ہزار کیوسک سیلابی ریلا آرہا ہے