لیہ(صبح پا کستان)جماعت اسلامی کے نائب امیر چوہدری اصغر علی گجر نے سود کے بارے وفاقی شر عی عدالت کے ان ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ سود کا خاتمہ اس دور میں ممکن نہیں ہے۔انھوں نے کہا اللہ پاک نے قیامت تک سود کو حرام کیا ہے اور جب اللہ پاک نے سود کو حرام کیا تھا اور کو تمام زمانوں کے حالات کا علم تھا۔انھوں نے کہا سود بارے اتنا سطحی بیان تو عام درجے کا مسلمان بھی نہیں دے سکتا چہ جائے کہ وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس ایسا بیان دے۔انھوں نے کہا طاغوت اور کفر کے غلبہ نے حالات اس قدر بگاڑ دیے ہیں کہ مغربی تہذیب کی آغوش میں پلنے بڑھنے والوں کو تو اس طرح نماز،روزہ حج اور زکوۃ بھی ناقابل عمل نظر آئینگے اور وہ کہیں گے کہ اس وقت حالات ان عبادات کیلئے موزوں تھے اور اب نہیں ہیں ہم دین سے بے خبری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ وفاقی شرعی عدالت کے منصب پر ایسے شخص کا تقرر کیا جائے جسے اسلام کی صداقت اور حقانیت پر یقین ہو اور ہم پر زورمطالبہ کرتے ہیں وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کے منصب سے موجودہ چیف جسٹس کو فوراً ہٹایا جائے۔