لیہ (صبح پا کستان) حضور نبی ؐ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ کے سنہری رہنمااصولو ں ، جذبہ ایثار و قربا نی ، اتحا د و یک جہتی ، اخوت و درگزر ، امن آشتی پر عمل پیرا ہو کر ہی دینی و دنیاوی طور پر سرخرو ہو سکتے ہیں اور نبی آخر الزما ں کا ولادت با سعادت کا دن شیان شان طور پر منا نے کے لئے اراکین امن کمیٹی انتظا می افسران سے با ہمی رابطے و تعاون کے ذریعے مو ثر اقداما ت عمل میں لا ئیں یہ با ت ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے جشن عید میلا د النبیؐ کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ڈی پی او نا صر مختیار راجپوت ، چیئر مین ضلع کو نسل ملک عمر علی اولکھ ، چیئر مین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد ، ایم سی فتح پور اظہار کاہلوں ، اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ، اے ڈی سی جی محبو ب احمد ، اے سی صفات اللہ خان ، اے سی الطاف حسین ، اراکین امن کمیٹی و سرکا ری افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی سید علمدار حسین شاہ ، حاجی مختیار حسین ، محمد اشرف چشتی ، محمود عثمانی ،قاری فدالرحمن ، سید الطا ف حسین شاہ ، قاری عبد الرؤف ، سید فضل حسین شاہ ، سید علی رضا شاہ، طلحہ زبیر ، قاری کفایت اللہ ، رانا اعجاز سہیل نے اظہار خیال کر تے ہو ئے جلو سوں کے راستوں میں تجا وزات کے خا تمے ، سیکورٹی کے مو ثر انتظا ما ت ، روکا ٹوں کو دور کر نے ، دریا ئی پو سٹوں کی نگرانی ،کرایہ پر دئیے گئے گھروں ، ہا سٹل و لو کل کیبل کی نگرانی کے علا وہ ڈپٹی کمشنر کو حسب سابق اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔ڈی پی او نا صر مختیار راجپو ت نے عید میلا د النبیؐ کے جلو سوں کو سیکورٹی کو ر دینے کے لئے منظم سیکو رٹی پلا ن کے با رے میں آگا ہ کیا ۔اجلاس میں چیئر مین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد نے تجا وزات کے خا تمے کے لئے خصوصی مہم اور صفائی پلا ن کے بارے میں آگا ہی دی ۔ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے اراکین امن کمیٹی کے جذبے کو سراہا اوریقین دلا یا کہ محرم الحرام کے مقدس ایا م کی طر ح عید میلا د النبیؐ کے جلو سوں کے روٹس پر تمام معیاری میو نسپل سروسز کی فراہمی کے لئے متعلقہ ادارے اپنی خدما ت سرانجا م دینے کی یقین دہا ئی کر ائی اور ہدایت کی کہ محکمہ صحت ، 1122، سول ڈیفنس ، پی ٹی سی ایل ، واپڈامنظم پلا ن ترتیب دے کر خد ما ت سرانجام دیں اور کسی بھی نا گہا نی صورتحا ل سے نمٹنے کے لئے ہسپتا لو ں میں خصوصی وارڈز مختص کر نے کے علا وہ بلڈ بینک کو بھی فعال رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔بعد ازاں ملک کی سلا متی و استحکا م اور دھرنے کے دوران سیکورٹی اہلکا روں و عام شہریوں کی شہادت اور اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیا ر کے والد کی وفات پر خصوصی دعائیں کی گئیں۔