لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ کے گرلز بوائز کالجز میں درجہ چہارم کی 60مختلف آسامیوں پرانٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوگیا ،گزشتہ تین روز سے ضلع بھر کے سینکڑوں امیدواروں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں آکر انٹرویو کے نام پر صرف حاضری لگائی جس پر افسران اور انٹرویو دینے والے حضرات نے اپنی اپنی ڈیوٹی سرانجام دے دی اور ضابطہ کی کاروائی مکمل کر لی گئی باوثوق ذرائع کے مطابق انٹر ویو کا سلسلہ مکمل ہونے اور کاغذات کی تکمیل کے بعد حزب اقتدار کے ایم این ایز،ایم پی ایز وٹکٹ ہولڈرزجن میں ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری،صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ایم پی ایز مہر اعجاز احمد اچلانہ،چوہدری اشفاق احمد،قیصر خان مگسی ٹکٹ ہولڈر ملک احمد علی اولکھ،ملک عبدالشکور سواگ کی طرف سے طے شدہ کوٹہ کے مطابق دیئے گئے 9,9درجہ چہارم کیلئے دی گئی فہرستوں کے مطابق تقرر نامہ جاری کر دیئے جائیں گے،یہاں یہ بات یاد رہے کہ 2016ء کے آخر پر محکمہ صحت ضلع لیہ میں 369درجہ چہارم کی آسامیوں پر بھرتی کی گئی تھیں حزب اقتدار کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے حصہ میں 26,26سیٹوں کا کوٹہ دیا گیا تھا اب ضلع لیہ کے کالجز میں بھی کوٹہ کے 9سیٹوں کے تحت تقرریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواروں محمد علی،فرمان،شوکت حسین،ارشد،محمود و دیگر نے کہا کہ ان نوکریوں پر ہم غریبوں کا حق ہے جس پر ممبران اسمبلی نے غاصبانہ قبضہ کرلیا ہے اور اپنے منظور نظر افراد کو تعینات کرائیں گے،یہ ہم غریبوں کی حق تلفی ہے جس پر اعلیٰ عدلیہ و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اپنی میرٹ پالیسی پر عملدرامد کرائیں