لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم ضلع لیہ کی نااہلی گورنمنٹ ایم سی پرائمری و مڈل سکولوں کے 52ریٹائرڈ اساتذہ 8ماہ سے پینشن نہ ملی،پینشنرز بچوں سمیت عید کی خوشیوں سے محروم،میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے مشرف دور حکومت میں محکمہ تعلیم میں ضم کردیئے گئے ان تعلیمی اداروں میں بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے تعینات اساتذہ اپنی مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے،بلدیاتی اور حکومت پنجاب کے نظام میں تبدیلی کے بعد ان اداروں کے ریٹائرڈ 52اساتذہ گذشتہ 8ماہ سے پینشن سے محروم ہیں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لیہ نے ایک ماہ قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پینشنر اساتذہ کو پینش کی ادائیگی کی مد میں رقم جاری کی ،محکمہ تعلیم کے افسران و اہلکاران کی نااہلی کی وجہ سے جاری شدہ رقم کے چیک پینشنرز کو جاری نہ ہوسکے جس کی وجہ سے پینشنرز اساتذہ اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل نہ کرنے کی وجہ سیپریشانی کا شکار ہیں پینشنر اساتذہ نے ڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ہماری پینشن بروقت جاری نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔اس بارے سی ای او تعلیم شوکت شیروائی سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن جواب نہ ملا۔