لیہ(صبح پا کستان) ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی چارروزہ سکول سربراہان کی ٹریننگ مکمل، دوسرے مرحلے میں سکول اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لیہ میں ڈی ایس ڈی کے زیر اہتمام ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی چار روزہ ٹریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ چار فی میل ٹرینر نے ٹریننگ کے دوران شرکا کو چھوٹے بچوں کی تعلیم و تربیت کے بارے میں تفصیلی روشناس کرایا گیا جبکہ ٹریننگ کے عمل کے دوران30 سرکاری سکولوں کے سربراہان نے بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مختلف اشیاء بھی ڈائیزئن کیں ۔ دوران ٹریننگ شرکا کو ملٹی میڈیا کے ذریعے کمرہ میں بچو ں کی دلچسپی کے امور بھی دکھائے گئے ۔ ٹی ای ایڈمین سمنا زہرا نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لیہ میں پہلے 21سکولوں میں چھوٹے بچوں کے لئے ارلی چائلڈہوڈ ایجوکیشن رومز بنائے گئے جس کے بعد اب 30مزید سکولوں میں بھی یہ رومز بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے ذریعے سکولوں میں داخلہ اور نتائج میں بہت بہتری آئی ہے۔سکول پرنسپل محمد فاروق علوی نے گفتگو کرتے ہوئے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سکولوں کی طرف والدین کی توجہ بڑھے گی اور چھوٹے چار سال تک کے بچوں کو سکول میں دلچسپی کے مواقع میسر آئیں گے ۔ شرکا نے ٹریننگ کے عمل کو بہترین قرار دیتے ہوئے چار سال تک بچوں کو تربیت فراہم کرنے اور سکول کی طرف راغب کرنے کے لئے اہم قرا ر دیا۔ ٹریننگ کے آخری روز شرکا کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے ۔