لیہ(عبد الر حمن فریدی سے )معروف سیاسی سماجی رہنما انجم صحرائی نے دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرین بے گھر خاندانوں سے اظہار یکجہتی و آباد کاری کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے سامنے حکمرانوں کی بے حسی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا بھوک ہڑتالی کیمپ میں متاثرین دریائے سندھ کٹاؤ کے علاوہ ضلع بھر کے سیاسی ،سماجی رہنماؤں مختلف تنظیموں کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی ہڑتالی کیمپ سے متفقہ طور پر قرار داد بھی پیش کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ دریائے سندھ کے کٹاؤ سے متاثرہ بے گھر خاندانوں کو علاقہ تھل میں آباد کاری کیلئے متبادل زمین فراہم کی جائے ،علاقہ نشیب کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور کٹاؤ سے محفوظ بنانے کیلئے کالا باغ ڈیم یا دوسرے ڈیمز کی فی الفور تعمیر کی جائے ،علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ سے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا انجم صحرائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2010ء کے سیلاب سے دریائے سندھ نے تاریخ کی سب بڑی تباہ کاری ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں بسنے والے سینکڑوں خاندان بے یارومددگار ہو گئے سیلاب گذرجانے کے بعد دریائے سندھ نے ضلع بھر کے مختلف نشیبی مواضعات میں کٹاؤ شروع کردیا جس کی وجہ سے نشیبی علاقوں کے 11یونین کونسلوں کی درجنوں بستیاں دریا برد ہو کر صفحہ ہستی سے اپنا نشان کھو چکیں سیاستدانوں اور ارباب اقتدار و بیوروکریسی کی بے حسی کی وجہ سے ان علاقوں کے بے یارومددگارلوگ دربدر پھر رہے ہیں ان لوگوں کے پاس رہنے کیلئے کوئی جگہ نہیں جن علاقوں میں متاثرین نے اپنی رہائش گاہیں بنا رکھی ہیں وہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے الائش سے الودہ پانی و غذا کھانے پر مجبور ہیں ان لوگوں کو پاکستانی شہری ہونے کے ناطے سہولیات دینا موجودہ حکمرانوں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اگروزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اوراقتدار میں بیٹھے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے نشیبی علاقوں کے متاثرین کی آباد کاری کیلئے فوری لائحہ عمل کا اعلان نہ کیا تو دریائی کٹاؤ سے بے گھرمتاثرین پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے ،احتجاجی ہڑتالی کیمپ سے صدر ڈسٹرکٹ بار مہر احمد علی واندر،صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی چوہدری انور علی گوجر،رہنما تحریک انصاف ملک ہاشم حسین سہو ایڈووکیٹ،چیئر مین ڈیزاسٹر منیجمنٹ فورم نذیر احمد سیہڑ،جنرل سیکرٹری سندھ وسیب فورم محمد اشرف،رہنما جماعت اسلامی عامر مسعود،صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ،سابق یونین ناظم سید افتخار گیلانی،صدر ایپکا ضلع لیہ رانا محمد افضل،عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ نشیبی متاثرہ مواضعات راکھواں ،مونگھر ،موچی والا ،ساہو والا کچا،نورے والا کچا،جھوک حسن خان،بیٹ تھوری،سمرانشیب،لوہانچ،بکھری احمد خان،اوٹھ مہار ،بیٹ واساوا،کھوکھر والا،خان والا کے متاترین نے احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی شرکت کرنے والے افراد میں شیر محمد خان،امداد حسین،سید ناصر عباس شاہ،ملک یونس حسن کنجال،منظور حسین خان،ارشاد حسین رونگھہ،عبدالرشید گرمانی ایڈووکیٹ، کامران تھند،میاں نور الہی ایڈووکیٹ،مقبول الہی،محمد یامین مغل،میاں کاشف اعوان ایڈووکیٹ،مہر مقبول احمد کھرل،راشد محمود بھٹہ ،رضوان احمد خان کونسلر،تنویر احمد ،یونس میرانی،ریاض حسین تھند،محمد عمر شاکر،مرزا رضوان بیگ،سید مبشر حسن،محبوب حسین ساجد ،قاضی ظہورالناصر،مولانا الیاس ندیم و دیگر نے یکجہتی کیلئے شرکت کی اور اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔