لیہ(صبح پا کستان )ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے حوالہ سے کرپشن تحقیقات مکمل،تھانہ سٹی میں دو اشخاص کیخلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار،مقدمہ کی تمام پہلوو?ں سے تفتیش کی جائے گی،ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا، ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے پائی جانیوالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی پر سختنوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چوبارہ ملک تنویر جن کے تبادلہ ہو جانے پر بعد ازاں ڈی ایس پی لیگل محمد اصغر اولکھ کو تحقیقات کرنیکا حکم دیا تحقیقات کا پراسس مکمل ہو جانے پر محمد کاشف , ا?غا محمد شاہ کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 313/17 زیر دفعہ 420/468 تعزیرات پاکستان درج کر کے ملزم محمد کاشف کو گرفتار کر لیا گیا ہے ترجمان پولیس نے کہا کہ مقدمہ کی تمام پہلوو?ں سے تفتیش کی جائے گی اور اگر کوئی سرکاری اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاء جائے گی جبکہ مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہیہیں ترجمان نے کہا کہ ڈی پی او لیہ کی شفاف اور میرٹ پالیسی کے وڑن کو یقینی بنایا جائے گا شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا میرٹ پر ہی کیا جائے گا یاد رہے کہ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو مکمل طور پر کمپیوٹر رائزڈ کیا جا چکا ہے