لیہ(صبح پا کستان)سرکاری املاک کی حفاظت کو یقینی بنایاجائے،سٹاک میں موجود سامان کی مناسب دیکھ بھال کی جائے،اسلحہ کی ہفتہ واربنیادوں پر صفائی کی جائے،رجسٹروں میں اندراج پولیس رولز کے مطابق کیاجائے۔ ناصر مختار راجپوت کا پولیس لائن کا معائنہ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیہ نے پولیس لائن کا تفصیلی معائنہ کیا پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی انھوں نے پولیس لائن میں موجود تمام برانچزوردی گودام،متفرق سٹور،کوت،ایم ٹی،میس ہال،جم اوررہائشی بیرکوں کا معائنہ کیا برانچز میں موجودسٹاک کی درستگی اور تقسیم کاجائزہ لیا جبکہ کوت میں موجود اسلحہ کی درستگی اورصفائی کو چیک کیا تمام برانچز کے متعلقہ اہلکاران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک اورسازوسامان کی حفاظت کرنا ہمارافرض ہے اور ان کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے انھوں نے محررکوت کو سختی سے ہدایت کی کہ اسلحہ کی ہفتہ واربنیادوں پر صفائی کو یقینی بنایاجائے انھوں نے پولیس لائن کے تمام رجسٹروں کامعائنہ کیا اور متعلقہ اہلکاران کاکہاکہ تمام ریکارڈکی قواعدوضوابط کے مطابق احسن طریقے سے تکمیل کی جائے اور تقسیم کئے جانے والے سٹاک کے متعلق درست اندراج کیاجائے انھوں نے ایم ٹی میں موجود پولیس گاڑیوں اور ان میں انجن آئل کی بروقت تبدیلی کو بھی چیک کیا ڈی پی او نے پولیس لائن سکول میں جاری ڈرائیونگ کورس کلاس اور فائرنگ رینج کا بھی معائنہ کیا جبکہ ڈی پی او نے ایلیٹ کمانڈوز کی رہائشی بیرکوں ، کوت اورمتفرق سٹورکابھی معائنہ کیا