لیہ(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی پر عائد پابندی پر عمل درآمدکو یقینی بنایاجائے ۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے ضلع کے ڈی ایس پی اورایس ایچ اوز کومراسلہ جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایات کی ہیں کہ ضلع بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی نہیں ہونی چاہئے موسم بہار کی آمد ہے لہٰذا تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں خصوصی مہم کا آغازکریں اگرکسی علاقہ میں پتنگ فروش موجودہیں تو ان کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اورکائیٹ فلائنگ آرڈیننس کے تحت مقدمہ کااندراج کریں انھوں نے کہا کہ چونکہ پتنگ بازی سے قیمتی انسانی جان کے ضیاع ہونے کا اندیشہ ہوتاہے لہٰذا عوام الناس کو بھی چاہئے کہ ایسے تہوار سے اجتناب کرتے ہوئے پتنگ بازی سے گریزکریں۔