لیہ ( صبح پا کستان ) شہریوں کے لیے میرے دفتر کے درو ازے ہمہ وقت کھلے ہیں ،دفتر سے چٹ یا پرچی سسٹم کا خاتمہ کر دیا گیا ، تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کیلئے تمام افسران کو واضح احکامات جاری کئے گئے ، ڈی پی او لیہ کی کمپلینٹ سیل میں شہریوں سے گفتگو ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے کمپلینٹ سیل میں سائلین کے آنے پر فوراًاپنے دفتر سے اٹھ کر کمپلینٹ سیل میں آگئے اور شہریوں سے انکے مسائل کی بابت دریافت کیا ڈی پی او نے اس موقع پر شہریوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور ان کی نظر میں ہر شہری ان کیلئے خاص ہے دفتر سے چٹ یا پرچی سسٹم کا خاتمہ کر دیا گیا جبکہ ضلع بھر کے پولیس افسران کو واضح احکامات جاری کیے ہوئے ہیں کہ تھانوں میںآنے والے سائلین کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے جبکہ اس موقع پر شہریوں ظفر اقبال ،صنم عباس ،ریاض شیخ ،مسماہ جنتاں بی بی ،مسماہ عزیزہ مائی و دیگر کی طرف سے دی جانیوالی درخواستوں پر متعلقہ افسران کوفوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے