لیہ(صبح پا کستان) پولیس اہلکاران کو میڈیکل سہولیات کی دستیابی ،ضلعی پولیس اور ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے درمیان تاریخی ایگریمنٹ ،پولیس اہلکاران کی ویلفیئر کیلئے اقدامات انہیں بہتر کار کردگی کامظاہرہ کرنے کی طرف مائل کریں گے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ناصر مختار راجپوت نے کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کی آمد پر ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے فورس کی ویلفیئر کیلئے ایک قابل تحسین قدم اٹھاتے ہوئے صحت جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے سر براہ ضلعی پولیس کی کاوشوں سے ضلعی پولیس اور ڈاکٹر ویلفیئر ایسو سی ایشن کے درمیان ایم او یو طے پایا ہے جس کے تحت ضلع بھر میں تعینا ت پولیس اہلکاران اور انکے فیملی ممبر ز کو میڈیکل چیک اپ اور سرجری میں% 50ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا جبکہ شہید پولیس اہلکاران کے لواحقین کو 100%ڈسکاؤنٹ فراہم کیاجائے گا ضلعی پولیس اور ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے درمیان طے پانے والے ایم او یو پر ڈی پی او لیہ اور عہدیداران ڈاکٹر ز ایسو سی ایشن نے دستخط کیے ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ا ہلکاران کی ویلفیئر تر جیحی بنیادوں پر کی جارہی ہے میڈیکل جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی یقیناًپولیس اہلکاران میں اطمینان ،تحفظ اور ادارے کی جانب سے دیکھ بھال کا احساس اجاگر کرے گی اور انہیں بہتر کار کردگی کی مظاہر ہ کرنے کی طرف مائل کرے گی