لیہ ( صبح پا کستان ) جرائم کے خاتمے اور عوام کی جان و مال کی موئثر حفاظت ، ضلعی پولیس جدید خطوط پر استوار ،پولیس افسران کو ڈیجیٹل پولیس موبائل ٹول کٹ فراہم ،جرائم سے فوری طور پر نبٹنے کیلئے موقع پر ہی ڈیٹا کی تصیح کو ممکن بنایا جائے گا، عصر حاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے پولیس ورک میں تبدیلی کیلئے بھر پور اصلاحات کی جارہی ہیں۔ کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کی موئثر حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھر پور استعفادہ حاصل کر رہی ہے اور اس ضمن میں ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء پولیس ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کررہے ہیں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو ڈیجیٹل پولیس موبائل ٹول کٹ فراہم کیے گئے ہیں جس کے ذریعے پولیس افسران اپنے موبائل فون کی مدد سے ہی موقع پر ہی کسی شخص کا کریمینل ریکارڈ ،گاڑیوں کی تصدیق ،شناختی کارڈکی تصدیق ،ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق ،ملکیت فون نمبرز کی تصدیق سمیت اشتہاری مجرمان ،ایف آئی آر کی تصدیق کر سکیں گے جبکہ موبائل ٹول کٹ کو سرچ آپریشن کے دوران بھی اشخاص کی تصدیق کیلئے استعمال کیا جائے گا ڈی پی او لیہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجز سے نبرآزما ہونے کیلئے پولیس ورک میں تبدیلی کے لئے بھر پور اصلاحات کی جارہی ہیں انہوں نے کہا پولیس افسران کو فراہم کی گئی پولیس موبائل ٹول کٹ ایک خاص سافٹ وئیر کے ذریعے بنایا گیا ہے جو کہ آن لائن ہوگا جسکا مقصد جرائم سے فوری طور پر نبٹنے کیلئے موقع پر ہی ڈیٹا کی تصیح کو ممکن بنانا ہے جو پولیس استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے بھی سہولت کا باعث بنے گا