لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لیہ کرپشن کا گڑھ بن گیا، تقر ر و تبادلوں کے ریٹ مقرر، فی میل سٹاف کو پریشانی کا سامنا، متاثرہ خاتون نے عدالت عالیہ کا دروازنہ کھٹکھٹادیا۔ سیکرٹری پاپولیشن پنجاب کو تیس یوم میں معاملہ حل کرانے کا حکم، تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لیہ میں رشوت کا بازا ر گرم ہے، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر لیہ محمد رمضا ن تونسوی نے مبینہ طور پر رشوت لے کر تین فی میل اسٹنٹ کا تبادلہ کر دیاجس پرمتاثرہ فی میل اسسٹنٹ کنول ناز نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ دائر کر دی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سیکرٹری پاپولیشن پنجاب کو تیس یوم میں معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا ہے، متاثرہ فی میل اسسٹنٹ کنول ناز نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لیہ محمد رمضان تونسوی نے فی میل سٹاف کو بلا جواز تنگ کر نا وطیرہ بنا لیاہے، رشوت کے عوض پسند ، نا پسند کی خاطر خواتین ملازمین کو بلاجواز کو تنگ کیا جارہا ہے ، متاثرہ کنول ناز نے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔