لیہ(صبح پا کستان)ایڈمن آفیسر ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے ناروا رویہ کے خلاف پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ممبران کا احتجاج ،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پلاٹ میں دھرنا،سی ای او صحت،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کی یقین دھانی پر ہڑتال کا خاتمہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ کے پیرامیڈیکل ملازمین نے گزشتہ روز ایڈمن ڈی ایچ کیو ہسپتال علی حیدر نے ناروا رویہ کے خلاف ہڑتال کرکے اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پلاٹ میں دھرنا دے دیا ،ہڑتالی دھرنا میں درجہ چہارم کے ملازمین کے ساتھ ساتھ پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ملازمین بھی شامل ہو گئے ہڑتال کے خاتمہ اور ملازمین کے مسائل سننے کیلئے سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رمضان سمرا،صدر سپیشلسٹ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ڈاکٹر گلزار صراطی نے پیرا میڈیکل کے وفد شفیق خان چانڈیہ،شفیق گجر،نسیم طاہر،محمد ابراہیم،عامر شہزاد،محمد نعیم،ارشاد رسول و عباس ہاشمی سے گفتگو کی جس پر پیرامیڈیکل کے ممبران نے ایڈمن آفیسر علی حیدر پر الزم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملازمین کے ساتھ رویہ جارحانہ اور ناشائستہ ہوتا ہے اور یہ درجہ چہارم کے ملازمین کو گالی گلوچ دیتا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہوتے ہیں لیکن ایڈمن آفیسر ان کو پھر بھی بلاوجہ تنگ کرتا رہتا ہے اور ملازمین کو نوکری کے نکالنے کی دھمکیاں دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایڈمن آفیسر نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو پیرا میڈیکل راست اقدام پر مجبور ہوگی،جس پر سی ای او ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ،ایم ایس ڈاکٹر رمضان سمرا نے پیرامیڈیکل وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیں تو کسی قسم کے کوئی مسائل پیدا نہیں ہوسکتے ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر رمضان سمرا نے کہا کہ پیرامیڈیکل ملازمین اور ایڈمن آفیسرو دیگر کے کارکردگی سے مطمئن ہوں اور یہ تمام لوگ اپنی اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں ہڑتال کے معاملات حل ہو چکے ہیں تمام لوگ اپنے اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،ایڈمن آفیسر علی حیدر نے کہا کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہا ہوں ان لوگوں سے ڈیوٹی لینا میری ذمہ داری ہے اور اس کو سرانجام دیتا رہوں گا چاہے ہڑتال ہو یا کچھ اور میں ان لوگوں سے کام لوں گا ۔